Header Add

پہلیاں –بوجھو تو جانو



پہلیاں –بوجھو تو جانو

پہیلی نمبر: ایک


اس کے سامنے جو کوئی آئے
اپنا آپ اس میں پائے

جواب: آئینہ


پہیلی نمبر دو

ہو اگر جوابخار کا مارا    
کیوں نہ چڑھے پھر اس کا پارہ

جواب: تھرمامیٹر


پہیلی نمبر تین

اس کے ہو تے کچھ نہ  کھا   یا
کھا  یا تو  ا س کو  نہ اس کو نہ پایا

جواب: روزہ


پہیلی نمبر چار

یقینا وہ جوابزدل ہے جس نے کھایا     
جوابہادر وہ ہے جس نے پی کر دکھایا

جواب: غصہ


پہیلی نمبر پانچ

آپ آئے وہ جوابھی آیا
جیسادیکھا ویسا پایا

جواب: زمین پر سایہ


پہیلی نمبر چھ

زمین پر چلنا سدا ہے کام
سر پر پڑے تو وہ جوابدنام

جواب: جوتا


پہیلی نمبر: سات

تن کی پتلی سر کی موٹی
ہلکی پھلکی قد کی چھوٹی
سر پٹخے اور طیش میں آئے
اُگلے شعلہ ،آگ لگائے

جواب: ماچس کی تیلی


پہیلی نمبر: آٹھ

پردے میں وہ چھپ کر آیا
رخ سے جب پردہ  ہٹایا
منہ سے تو وہ کچھ نابولا
لکھی ہوئی ہر جوابات کو کھولا

جواب: خط


پہیلی نمبر: نو

جس کے پاؤں کے نیچے آئے
کانوں کو وہ ہاتھ لگائے

جواب: جائے نماز


پہیلی نمبر: دس

چھوڑو مت تم اس کا ہاتھ
لے لو اس کو ہاتھوں ہاتھ
چپکے چپکے عرش پہ جائے
تحفے لے کر فرش پر آئے

جواب: دعا

Post a Comment

أحدث أقدم

Post Add 1

Post Add 2