Header Add

وژلائزیشن کی ٹکنیکس


وژلائزیشن کی ٹکنیکس

وژلائزیشن کی ٹکنیکس

ویژلائزیشن کی مشق سے آپ بہت جلد اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔یہاں وژولائزیشن کی کئی مشقیں دی گئی ہیں۔ آپ اپنی سہولت کے مطابق کسی ایک کو چنیں اورپھردیکھیں کہ کتنی جلدی کامیابی آپ کا مقدربن جاتی ہے۔

مقاصد کی تصاویر

اپنے مقصدیاخواہش کے ساتھ خود کی ایک تصویر بنائیںگویا یہ پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔ اگر آپ کے مقصدیاخواہش میں ایک نیا گھر کا ا مالک ہونا ہے تو اپنی چوائس کے مطابق ایک گھر ڈھونڈیں اوراس کے سامنے کھڑے ہوکر اپنی تصویر کھینچ لیں۔ اگر آپ کا مقصدیاخواہش امریکہ جانا ہے تومجسمہ آزادی کی تصویر یا پوسٹر تلاش کریں اور اپنی ایک تصویر کاٹ کر مجسمہ آزادی کے پوسٹر میں گوند سے چپکا دیں۔اگرآپ کی بیشمارخواہشات ہیں مثلادولت، شاندار کیریئر ، تفریح ، نئی مہارت وغیرہ۔ تمام خواہشات کی مناسبت سے الگ الگ تصاویربنالیں۔روزانہ سوتے وقت اورعلی الصبح جاکتے وقت مقصدیاخواہش کی تصاویرکودیکھیں اورتصورکریں کہ جیسے یہ مکمل ہوچکی ہیں۔

 خواہشات کے کارڈز

اپنے تمام گول یاں خواہشیات 3 × 5 انچ کے کارڈ زپر لکھیں اور کارڈوز کو اپنے پاس رکھ لیں۔ جب کہیں سفرپرجائیں تو تمام کارڈز کو اپنے ساتھ لیتے جائیں۔روز صبح اٹھتے وقت اور رات کو سوتے وقت ایک ایک کارڈ کو پڑھتے جائیں اور آنکھیں بند کرکے مقصد کی کامل حالت کا تصور کریں۔ہرخواہش کاتصورکادورانیہ کم ازکم پندرہ سیکنڈز ہے۔

خواہشیات کا جملہ

اپنی تمام خواہشیات اورمقاصدکو ایک جملہ میں لکھیں اورروزانہ باقائدگی کے ساتھ دس سے پندرہ مرتبہ اس جملہ کو پڑھیں۔ مثلاً
میں ہر سال دوماہ سوئزرلینڈ میں چھٹیاں گزارتا ہوں۔ میں اپنی گھریلو زندگی سے بہت مطمئن ہوں۔صرف چار دن کام کر رہا ہوں اور ایک انتہائی نفع آور کاروبار کا مالک ہوں۔

ذہنی مشق

صبح سویرے بےدار ہوجائیں۔اپنے اپنے مذہب کے مطابق عبادات سے فارغ ہوکر اپنے بستر پرچلے جائیں اور مندرجہ ذیل اسٹپس کو فالو کریں۔

اسٹپ نمبر۱

کسی تھیٹر میں بیٹھنے کا تصور کریں۔ روشنیاں انتہائی مدھم ہیں۔اب فلم شروع ہوجاتی ہے۔یہ آپ کی اپنی فلم ہے جس میں آپ وہ ہیں جو کہ آپ کا خواب ہے۔ اپنی اس فلم میں جتنی تفصیل آپ تشکیل دے سکتے ہو اس میں دیکھیں۔ اپنا چہرہ، لباس، کمرہ، سوچ، جسم کی چھوٹی موٹی حرکتیں ، ماحولیات اور آس پاس کے دیگر افراد۔ جو آواز آپ سن رہے ہیں ان کو محسوس کریں۔ٹریفک ، میوزک ، دوسرے لوگوں کی گفتگو۔ یہ صرف ایک تصور تھا۔ اب انہی احساسات کوبالکل حقیقت میں ایسے محسوس کریں جیسا کہ آپ کا خواب اگرحقیقت بن گیا ہوتا تو آپ محسوس کرتے۔

اسٹپ نمبر۲

اپنی کرسی چھوڑ دیں۔ اسکرین تک چل کے جائیں۔ اسکرین میں دروازہ کھولیں اورفلم کے اندر داخل ہوجائیں۔ اب ہر شے کا احساس فلم کے اندر سے ۔ ایک بار پھر ہر وہ چیز دیکھیں ، سنیں اورمحسوس کریں جو کہ آپ نے اس وقت کی تھی جب آپ فلم کے باہر تھے۔

اسٹپ نمبر۳

اب دوبارہ فلمی اسکرین کا دروازہ کھولیں اور فلم سے باہر آکر دوبارہ اپنی نشت پر بیٹھ جائیں۔تصور کریں کہ سکرین ابھی تک وہی منظر دکھا رہی ہے جو کہ آپ پہلے تصور کرچکے ہیں۔

فلم کی اسکرین کو پکڑیں اور اسے کے سائز کو ٹافی کے سائز تک گھٹا دیں۔اب اس چھوٹی سی اسکرین کو ابپنے منہ میں چبائیں اور نگل لیں۔ تصور کریں کہ ہر چھوٹا ٹکرا جو آپ چبارہے ہیں، ایک چھوٹی اسکرین ہے جس پروہ تمام مناظراورآوازیں ہیں جس کا آپ تصور کرچکے ہیں۔ تصور کریں کہ تمام چھوٹی اسکرینیں آپ کے معدہ میں سے گزر کر آپ کے خون میں شامل ہوگئی ہیں جہاں سے یہ جسم کے ہر خلیے تک پہنچ گئی ہیں۔ آپ کے جسم کا ہر خلیہ روشن ہے جہاں آپ کی فلم چل رہی ہے۔جیسا کہ ایک ٹیلی ویڑن کے شورروم میں بہت سارے ٹیلی ویڑن ایک ہی وقت میں چل رہی ہوتے ہیں۔
اس سارے عمل میں آپ کوصرف پانچ منٹ لگنے چاہئیں۔اب آپ آنکھیں کھول لیں اوراپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوجائیں۔بہت کم عرصہ میں آپ کے حالات بدل جائیں گے۔

وژلائزیشن کا بہترین وقت

بہترین اوقات صبح کے ہیں جب آپ جاگتے ہیں۔ یہ ایسا وقت ہے جب انسان سب سے زیادہ راحت محسوس کرتا ہے۔

Post a Comment

أحدث أقدم

Post Add 1

Post Add 2