Header Add

پاؤں کی پھپھوندی


پاؤں کی پھپھوندی

پاؤں کی پھپھوندی

موسم سرما عموعاً لوگ اپنے پیروں کو سردی سے بچانے کے لئے سارا سارا دن بندجوتے اور جرابیں پہنے رکھتے ہیں۔ اس سے پیروں کو ہوا نہیں ملتی جس سے پاؤں خصوصاً انگلیوں کی درمیانی جگہ میں جراثیم پرورش پانے لگتے ہیں۔اس کو اگر بروقت نہ پکڑاجائے توا نگلیوں کے درمیان پہلے سوزش ہوتی ہے اور بعد ازاں یہی سوزش زخم بن کر کر سخت تکلیف کا باعث بنتی ہے۔اگرپاؤں کی پھپھوندی کا بروقت تدارک نہ کیا جائے تو اس کے جراثیم جسم کے دوسرے حصوں تک بھی منتقل ہونے کااندیشہ ہوتا ہے۔

علامات

·         پیروں کی انگلیوں کے بیچ والی جگہ سخت جلن اورخارش ہوتی ہے۔
·         پاؤں کی انگلیوں کے درمیان والی جگہ پر جلد سرخ ہوجاتی ہے اورزخم بننا شروع ہوجاتے ہیں۔

علاج اور احتیاطی تدابیر

·         اس کا علاج انتہائی آسان ہے۔ اگرانگلیوں کے درمیان زخم بن گئے ہوں تو زخم صاف کر کے دن میں تین بار پائیوڈین لگائیں۔زخم کو پانی اورمٹی سے بچاکررکھیں۔اوپرپٹی ہرگز نہ کریں اور پیروں کو چند دن تک کھلا چھوڑدیں اور ہوادارجوتے پہنیں۔
·         بلاضرورت بندجوتے مت پہنیں۔
·         پاؤں خشک رکھیں۔
·         جب بھی پیردوئیں، پیروں کی انگلیوں کے بیچ ہاتھوں کی انگلیوں سے صفائی کریں اور میل نہ جمنے دیں۔
·         دن میں کم از کم پانچ بارجوتے اتار کر پیروں کو ہوادِلائیں۔
·         دن میں کئی باراپنے پیر صاف پانی سے دھویں۔
·         ہرروزجرابیں بدلیں۔

Post a Comment

أحدث أقدم

Post Add 1

Post Add 2