Header Add

مزیدار پہلیاں اور دلچسپ سوالات و جوابات


 مزیدار پہلیاں اور دلچسپ سوالات و جوابات


سوال نمبر۱:             دُنیا میں وہ بنک کہاں ہے جہاں  اگر آپ نے ایک دفعہ اپنا سرمایہ جمع کروادیا تو ساری زندگی  آپ  بنک سے پیسے نہیں نکلواسکتے؟
جواب نمبر۱:             بلڈ بنک

سوال نمبر:              ایک دودھ فروش کے پاس دودھ کی پیمائش کرنے کے لئے صرف دو پیمانے ہیں۔ ایک سے وہ پانچ کلو اوردوسرے سے وہ صرف تین کلو تک دودھ کی پیمائش کرسکتا ہے۔ اس کے پاس ایک گاہک آتا ہے جسے صرف ایک کلو دودھ چاہئے، بتائیں دودھ والا کیسے ایک کلو دودھ تولے گا؟
جواب نمبر:              دودھ فروش تین کلو والابرتن دو بار بھر کے پانچ کلو والے برتن میں ڈالے گا۔ دوسری بار تین کلو والے برتن سے پانچ کلو والے برتن میں دودھ ڈالتے وقت جو دودھ بچ جائے گا وہ ایک کلو ہی ہوگا۔

سوال نمبر۳:             ایسی کونسی شے ہے جسے نہ صرف لڑکیاں کھاتی ہیں بلکہ اسے پہنتی بھی ہیں؟
جواب نمبر۳:            لونگ
سوال نمبر۴:             کونسی ایسی جگہ ہے جہاں اگر ایک سو لوگ جائیں تو ایک کا اضافہ لازماً ہوتا ہے؟
جواب نمبر۴:            شادی

سوال نمبر۵:             کونسا ایسا گناہ ہے جس کے جرم کی سزا ہے، لیکن اگر کوئی اس گناہ کو کرے  تو اس گناہ کی کبھی سزا نہیں دی جاتی؟
جواب نمبر۵:            خودکشی۔ چونکہ خودکشی کرنے کے بعد انسان ہی مر جاتا ہے تو سزا کس کو دی جائے

سوال نمبر۶:             جسم کو کونسا حصہ جھوٹ بولنے پر گرم ہوجاتا ہے؟
جواب نمبر۶:            انسان کا ناک

سوال نمبر۷:             ایک وکیل کا بیٹا ایکسیڈنٹ کی صورت ہسپتال لایا گیا۔ لڑکے کا چہرہ دیکھتے ہی ڈاکٹر کے منہ سے نکلا ، 
"  اوہ میرے اللہ۔ یہ تو میرا بیٹا ہے"۔
 بتائیں وکیل کا بیٹا اس ڈاکٹر کا کیسے ہوگیا؟
جواب نمبر۷:            ڈاکٹر لڑکے کی ماں تھی۔

سوال نمبر۸:             کونسی ایسی شے ہے جو غریب پھینک دیتے ہیں اورامیر سنبھال کر جیب میں رکھ لیتے ہیں؟
جواب نمبر۸:            بہتی ہوئی ناک۔امیروں کے پاس رومال ہوتا ہے لیکن غریب عام طور پر ناک ہاتھہ ہی  سے ہی صاف کرتے ہیں
سوال نمبر۹:             جسم کا وہ کونسا حصہ ہے جو پیدا ہونے کے بعد ملتا ہے؟
جواب نمبر۹:             انسانی دانت
سوال نمبر۱۰:            کونسا ایسا جانور ہے جس کے نو دماغ اور تین دل ہوتے ہیں؟
جواب نمبر۱۰:           آکٹوپس

Post a Comment

أحدث أقدم

Post Add 1

Post Add 2