مزیدار پہلیاں اور دلچسپ سوالات و جوابات
سوال نمبر۱: وہ کون ہے جو نہ تو کھاتا ہے اور نہ ہی پیتا ہے لیکن ساری زندگی چلتا رہتا ہے؟
جواب نمبر۱: انسان کا سایہ
سوال نمبر: ایسے پھل کا نام بتائیں جس کو اگر اُلٹا پڑھا جائے تو وہ ایک ذات کا نام بن جارتا ہے؟
جواب نمبر: انار۔ اس کو اُلٹانے سے رانا بن جاتا ہے۔
سوال نمبر۳: ایسی شے کا نام بتائیں جو اُوپر نیچے ہر جگہ ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود اپنی جگہ پر ٹھہری رہتی ہے؟
جواب نمبر۳: نظر
سوال نمبر۴: یہ گلے ملنے پر آپ کا گلہ دبا دے گی اس کے باوجود لوگ اس کو بہت پسند کرتے ہیں؟
جواب نمبر۴: ٹائی
سوال نمبر۵: ایسی کونسی کھانے کی شے ہے جس کا ذائقہ ہزارسال بعد بھی خراب نہیں ہوتا؟
جواب نمبر۵: شہد
سوال نمبر۶: کون سی دو ایسی چیزیں ہیں جو ہر لڑکے اورلڑکی میں لٹک رہے ہوتے ہیں؟
جواب نمبر۶: بازو
سوال نمبر۷: دنیا میں ایسا کونسا جانور ہے جو لوہے تک کو ہضم کر لیتا ہے؟
جواب نمبر۷: مگر مچھ
سوال نمبر۸: ادھر ادھر سے میں آتی جاوںاور ہر شے کوکاٹتی جاوں۔ میں کون ہوں؟
جواب نمبر۸: آری
سوال نمبر۹: کش جاندار کی ساری زندگی ایک ہی ٹانگ پر کھڑے کھڑے گذرجاتی ہے؟
جواب نمبر۹: درخت
سوال نمبر۱۰: دنیا میں ایک ایسا بیگ ہے جس میں کبھی کسی نے کپڑے نہیں رکھے؟
جواب نمبر۱۰: ٹی بیگ
إرسال تعليق