Header Add

گھریلو آسان ٹوٹکے


گھریلو آسان ٹوٹکے

گھریلو آسان ٹوٹکے

مچھردانی کا کام دینے والی جڑی بوٹی

اس پودے کے اندر یہ خاصیت ہے کہ ہر قسم کے کیڑوں کو ختم کرے۔ اس پودے کے اُوپر بیٹھتے ہی کیڑے مکوڑے مر جاتے ہیں۔اس حیرت انگیز بوٹی کو چیتا بوٹی کہتے ہیں۔ اس کی شاخیں بانس جیسی ہوتی ہیں۔ نہری علاقوں میں یہ کثرت سے پیدا ہوتی ہے اور وہاں کے لوگ اس سے عام واقف ہیں۔یہ ایک شکاری بوٹی ہے جو ہر قسم کے کیڑے بشمول مچھر اور مکھی وغیرہ کو بیٹھے ہی مار دیتی ہے۔بڑے بوڑھوں نے اس کا نام چیتا بھی اس شکاری خاصیت کوسامنے رکھ کر دیا ہے۔اس پودے کے ہوتے ہوئے مچھر دانی استعمال کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔اگرگھروں میں، گملوں کے اندر اس کے پودے لگادئیے جائیں تو مچھر اس سے ٹکرا کر مرجاتے ہیں۔

مچھربھگانے والا دوسراپوداتلسی ہے۔ اگر کسی گھرمیں تلسی کا پودا ہو تو مچھر بھاگ جاتے ہیں۔تلسی کے پتوں سے بہت خوشبودارچائے تیارہوتی ہے۔اس کی چائے بنا کر پینے سے ملیریا ،بخار، نزلہ وزکام میں فائدہ ہوتا ہے۔تلسی کے بیج دل کے لیے بھی بہت اچھے ہیں۔

جادوئی اثرات کا ٹوٹکہ

جیسے ہی آم کے درخت پر بْور پڑرہا ہو، تھوڑا سا بور لے کراپنے ہاتھوں پراچھی طرح سے مل یں۔ دو گھنٹے ہاتحوں پر لگا رہنے دیں بعد ازاں ہاتھ ساف پانی سے اچھی طرح دھولیں۔ یہ عمل آپ نے تقریباً آٹھ سے دس دن دھرانا ہے۔آپ کے ہاتھوں میں ایک عجیب تاثیرآجائے گی۔ جس کسی کو بھی کوئی کیڑا بشمول بچھواور بھڑ وغیرہ کاٹ لے، اس جگہ صرف اپمے ہاتھوں کو مس کریں۔ درد میں فوراً افاقہ ہوگا۔ آپ کے ہاتھوں میں جادوئی اثر ایک سال تک رہے گا۔ اگلے سال پھر یہ عمل دھرانا پڑے گا۔

فریج صاف کرنے کاعجیب ٹوٹکہ

خواتین کے لئے فریج سے برف صاف کرنا ایک عذاب سے کم نہیں۔ بعض اوقات پورا دن فریج سے برف نکالنے میں لگ جاتا ہے۔ اس آسان سے طریقہ پر عمل کریں۔ فریج سے برف کو صاف کرنا انتہائی آسان ہوجائے گا۔آئندہ جب برف خانہ صاف کریں تو آدھا کپ نمک لیں اور سارا مل دیں۔ مستقبل میں جب بھی برف جمے گی ، انتہائی آسانی سے نکل جائے گی۔

چیونٹیوں سے حفاظت

اکثرگڑ چینی وغیرہ میں چیونٹیاں پر جاتی ہیں۔ آئندہ میٹھی اشیاء میں کچھ لونگ کے دانے رکھ دیں۔چیونٹیاں بھاگ جائیں گی اورآئندہ میٹھے کے قریب نہیں آئیں گے۔

اگر ہچکی رکتی نہ ہو

اگر ہچکی مسلسل آ رہی ہو اور رکنے کا نام نہ لے تو پرانی چارپائی کی تھوڑی سی مونج لیں اورحقہ میں تمباکو کی جگہ رکھ کرتین چار لمبے لمبے کش لگائیں۔ ہچکی فوراً رک جائے گی۔

جوئیں مارنے کا آسان نسخہ

فنائل کی ایک عدد گولی لے کر باریک سا پاؤڈر بنالیں اورسرسوں کے تیل میں ملا کربالوں میں لگائیں۔دو گھنٹہ تک تیل کو لگا رہنے دیں، بعد ازاں سر دھولیں۔سر سے جوئیں ختم ہوجائیں گی۔

اب کوئی داغ بچ کر دکھائے

داغ والی جگہ سرسوں کا تیل ڈالیں اور اس پر تھوڑا سا سرف ڈال کر برش خوب ملیں۔داغوں کا نشان ختم ہوجائے گا۔

قالین کیسے صاف کریں

قالین کو صاف کرنے کے لئے اس پر بہت سارا نمک چھڑک دیں اور قالین کوپانچ دس منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ پھر قالین کو رگڑیں۔ نمک کے ساتھ قالین میں جما ہوا میل کچیل اور گردوگبار بھی باہر نکل جائے گا۔

گندے برتن کیوں صاف نہیں ہوتے

گندے برتنوں کے اوپر سے تیل وغیرہ کے داغ صاف کرنے کے لئے برتنوں پر کلینزنگ پاؤڈراورتھوڑا سا رنگولی پاؤڈرملاکر رگڑیں۔ بعد میں برتنوں کو پانی سے دھو لیں۔ برتن نئے دِکھائی دیں گے۔

Post a Comment

أحدث أقدم

Post Add 1

Post Add 2