Header Add

جلد نرم ، ملا ئم اور خوبصورت


جلد نرم ، ملا ئم اور خوبصورت

خوبصورتی جو آپ چاہتے ہیں


مغز باادم20 گرام را ت کو پانی میں بھگودیں۔صبح اٹھ کر ان کا چھلکا اتار کر سفیدمغز کوپانی میں پیس کر لئی سی بنا ئیں اوراس میں ایک چمچ شہد شامل کریں۔ہا تھوں پیروں اور منہ پر لگائیں۔ ایک گھنٹے بعد نہا لیں۔اس سے آپ کی جلد نرم ، ملا ئم اور خوبصورت ہوجائے گی۔

جلنے کی صورت انتہائی مجرب نسخہ


جلنے والی جگہ پر فوراًانڈے کی سفیدی کا لیپ کردیں۔فوراً افاقہ ہوگا۔ اس سے نہ توچھالے بنیں گے اور نہ ہی جلنے والی جگہ سرخ ہوگی۔یہاں تک کہ نشان تک ختم ہوجائے گا۔آپ کو صرف تھوڑی دیرتک جلن برداشت کرنا پڑے گی۔ اسکے بعد آپ ایسا محسوس کریں گے جیسے کبھی جلا ہی نہیں۔جلنے والی جگہ پر فوراًسرسوں کا تیل لگا نا بھی مفید ہورتا ہے۔

خارش اورچنبل کا صدری نسخہ


·         خالص سرسوں کا تیل ایک پاؤ
·         پیاز درمیانہ ایک عدد
·         لہسن (تھوم) آدھی گنڈی
·         کوڑ تمبا سبز ( تازہ ہو تو ایک عدد، خشک ہو تو دو عدد)
·         مروکڑی ( کنہاری)کی سات ڈوڈیاں
·         نیم کے پتے ( ایک مْٹھ)
مندرجہ بالا اشیاء کوسرسوں کے تیل میں شامل کرکے لوہے کی کڑاہی میں یہاں تک گرم کریں کہ تمام اشیاء تیل میں جل کر سیاہ ہوجائیں۔جب تمام چیزیں تیل میں اچھی طرح حل ہوجائیں تو تیل کو نتھاریں۔ خارش میں یہ تیل صبح و شام لگائیں۔ ایک ہفتہ میں مکمل آرام آجائے گا۔کان کے درد کی صورت اس تیل کے چند قطرے ڈالیں درد کم ہوجائے گا۔

کڑاہی میں بچی ہوئی اشیاء کا مرہم بنالیں اوردن میں دوبار چنبل سے متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ مرہم لگانے سے پہلے متاثرہ جگہ کو عام صابن سے اچھی طرح دھولیں۔ جتنی بھی ضدی چنبل ہوگی، انشاء اللہ دوہفتوں کے اندر کلی صحت ہوگی۔

جلنے کاآسان علاج


·         جلے ہوئے حصے پر ناریل کا تیل لگائیں جلے کا نشان ختم کردے گا۔
·         پھوڑا پھنسی اورہر قسم کے زخم کی جادوئی اثر مرحم
·         آکاش بیل ایک چھٹانک
ایک ایک چھٹانک السی اور آکاش بیل دونوں کو ملا کراچھی طرح سے پیس لیں۔خوب باریک ہوجانے پر ایک شیشی میں ڈال کر محفوظ کریں اور پھوڑے پھنسی پرلگائیں۔ پھوڑا پھنسی اورہر قسم کے زخم کی جادوئی اثر مرہم ہے۔

جلنے کاتیر بہدف نسخہ

دیسی انڈے کی سفیدی میں ایک چمچ تل کا تیل اور اچھی طرح سے مکس کرکے ایک مرہم بنا لیں۔ پھوڑے پھنسی کی جگہ پر لیپ کریں۔انتہائی حیرت انگیز نتائج نکلیں گے۔

زخمو ں کے لئے سنیاسی مرہم

آدھی پیالی پیازکے پانی میں دو چمچ میدہ ڈال کر پکائیں۔ ایک کافور کی ایک ٹکیا لیں اورکو پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ زخم کو اچھی طرح صاف کر کے پہلے اس پر کافور کا پاؤڈر لگائیں اور بعد میں پیاز اور میدہ کی پیسٹ لگا کر صاف ململ کی پٹی باندھ دیں۔ ہر 24گھنٹے بعد پٹی کھولیں اورکافورکاپاؤڈر اورپیازمیدہ کی پیسٹ لگا کر پٹی کردیں۔ تین دن کی پٹی کے بعد مکمل افاقہ ہوگا۔انشاء اللہ۔

زخموں کا علاج

ایک چھٹانک دیسی کیکر کے پتے اور آدھی چھٹانک تمباکوکوپیس کر پاؤڈربنالیں۔ اس پاؤڈر میں سے ایک تولہ لیکر پانچ تولہ سرسوں کے تیل میں ھل کرکے شیشی میں ڈال لیں۔بچنے والے پاؤڈرکو علیحدہ رکھ لیں۔ جو زخم رس رہے ہوں، ٹھیک ہونے کا نام نہ لیں یا پھر ناسور بن گئے ہوں، ان پر خشک سفوف چھڑکیں۔ ایک سے دو ہفتہ میں کلی صحت ہوگی۔عام جسمانی زخموں پر تیل والی دوائی لگائیں۔ اگر دوائی لگانے کے لئے دیسی مرغ کا پرمل جائے تو جلدی آرام آجائے گا۔


Post a Comment

أحدث أقدم

Post Add 1

Post Add 2