Header Add

اہم جسمانی اعضاء کی صحت وتندرستی ۰ ناخن، ناک وکان


اہم جسمانی اعضاء کی صحت  وتندرستی  ۰  ناخن، ناک وکان

اہم جسمانی اعضاء کی صحت  وتندرستی

 ناخن


لمبے اوربڑھے ہوئے ناخن جراثیموں کی افزائش کے لئے سب سے بہترین جگہ ہے۔یہ وہ جگہ ہے جہاں لاکھوں اور کروڑوں کی تعدادمیں جراثیم پل رہے ہوتے ہیں جس میں پیشاب اورپاخانے کے جراثیم بھی شامل ہیں جو طہارت کرتے وقت ہمارے ناخنوں میں جمع ہوجاتے ہیں۔ ایسی خواتین جن کے ناخن بڑھے ہوئے ہوں، جب آٹا گھوندتی ہیں تو یہی جراثیم آٹے میں شامل ہوجاتے ہیں اورگھرکے لوگوں کو بیمار کردیتے ہیں۔ ہفتہ میں ایک بار لاماً ناخن کاٹیں۔ سنت ہے کہ ناخن جمعرات یاں جمعہ کے روز کاٹے جائیں۔

 کان

نہانے کے بعد عام طور پرکانوں میں پانی جمع ہوجاتا ہے جسکو اگرنہ نکالا جائے تو کان درد کا باعث بنتا ہے۔ اس سے کانوں میں پیپ بھی پڑ سکتی ہے۔ لہذا نہانے کے بعد لازماً کان صاف کریں۔ کان صاف کرنے کے لئے Cotton Bid   استعمال کریں جو کہ ایک   Stick   ہے جس  کے دونوں سروں پر صاف روئی لگی ہوتی ہے۔ Cotton Bid  بازار سے عام ارزاں نرخ پر مل جاتی ہے۔

کان میں خارش کی صورت کوئی نوک دار شے استعمال نہ کریں۔ اس سے کان کا پردہ پھٹ سکتا ہے۔ خارش کی صورت سرسوں کے تیل کو نیم گرم کرکے تھوڑی دیر بعد نکال دیں اورCotton Bid سے اپنے کانوں کو صاف کرلیں۔ کانوں کی صفائی کے لئے عطائی ڈاکٹر کے پاس کبھی نہ جائیں جو فٹ پاتھ پر بیٹھ کر کانوں اور دانتوں کا علاج کرتے ہیں۔کان درد کی صورت فوراً کسی مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

کان درد کا علاج

کان مین درد کی صورت ایک پیاز کوئلو ں دبا دیں۔ جب پیاز پک جائے تواس کا پانی نکالیں اورنیم گرم تین قطرے کان میں ٹپکادیں ۔ کانوں کے اندر درد ختم ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ پیاز کے اندر قدرت نے ایک عجیب تاثیر رکھی ہے۔ یہ جراثیم کش ہے اور ہر قسم کے زہر کے لئے تریاق کا کام بھی دیتا ہے۔

 ناک

ناک میں جب بھی رطوبت جمع ہو، فوراً ناک صاف کریں جسکا بہترین طریقہ صاف پانی سے ناک کو دھونا ہے۔چھوٹے بچوں کی ناک عام طور پر بہتی رہتی ہے۔دیکھا گیا ہے کہ وہی رطوبت شیرخواربچوں کے میں چلی جاتی ہے جو انکو بیمار کردیتی ہے۔بچوں کی ناک بہنے کی ایک وجہ گلے کا انفیکشن بھی ہے۔ایسی صورت فوراً ڈاکٹرسے رجوع کریں۔ معمولی سی توجہ اورپرہیزسے بچوں کو اس سے بچایاجاسکتا ہے۔

ناک کی صفائی کے لئے ہاتھوں، کہنیوں اورآستیوں کا استعمال نہ صرف غیراخلاقی عادت ہے نلکہ یہ حفظانِ صحت کے اصولوں کے بھی منافی ہے۔اپنے پاس لازماً رومال رکھیں اورضرورت پڑنے پر ناک صاف کرنے کے لئے اسکا استعمال کریں۔

Post a Comment

أحدث أقدم

Post Add 1

Post Add 2