Header Add

متعدی خارش


متعدی خارش

متعدی خارش

خارش بہت ظالم مرض ہے۔ بعض اوقات اس میں اتنی شدت ہوتی ہے کہ انسان خارش کرکرکے اپنے جسم پر زخم کرلیتا ہے۔اس سے ہاتھوں کی انگلیوں کی درمیانی جگہ، کلائی، کہنی، بغلیں، سینہ، پیٹ، اعضائے مخصوصہ اور پاؤں و غیرہ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ خارش کی دو اقسام ہوتی ہیں جن میں سے ایک متعدی ہے اوردوسری غیرمتعدی۔متعدی خارش کی وجہ ایک مخصوص جراثیم کی موجودگی ہے جو کہ ایک چھوٹا سا کیڑاہوتا ہے۔ یہ موسم سرما میں زیادہ پھیلتی ہے اور ایک فرد سے دوسرے کو براہ راست رابطہ یا آلودہ کپڑوں کے استعمال سے ہوجاتی ہے۔ جبکہ عام خارش کی دیگروجوہات میں کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے، جگر اور گردے کی خرابی،مختلف ادویات کے سائیڈ ایفیکٹس اورالرجی وغیرہ شامل ہیں۔ متعدی خارش کی ایک خاص علامت یہ ہے کہ رات کو اس کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

علاج اوراحتیاطی تدابیر

·         جیسے ہی گھر میں کسی کو متعدی خارش کی شکایت ہو فوراً جلد کے ڈاکٹر کو دِکھائیں۔
·         جلد علاج سے مرض فوراً ٹھیک ہوجاتا ہے اور بیماری دوسرے لوگوں تک نہیں پھیلتی۔
·         مریض کو فوراً گھر کے دوسرے افرد سے الگ کردیں۔

خارش کاآزمودہ علاج

چھٹانک بھرسرسوں کا تیل لیں اور اس میں دس گرام کافورکاپاؤڈرملائیں۔تیل ڈالنے کے لئے آپ کو ایک عدد سفید شیشی درکار ہوگی۔کافور ملے تیل کی شیشی کو اچھی طرح بند کرکے دھوپ اتنی دیر تک رکھیں کہ تیل کے اندر کافور اچھی طرح سے حل ہوجائے ۔

جب تیل کے اندر کافور اچھی طرح سے حل ہوجائے تو ایک بہترین دوا تیار ہوجائے گی جو کہ کان کی ہر قسم کی تکلیف کے علاوہ ہر قسم کے جراثیم‘ خارش‘ نزلہ‘ زکام‘ مکھی‘ مچھر کاٹنے کی خارش کیلئے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوگی۔بوقتِ ضرورت تیل کے دو قطرے کان میں ڈالیں۔ کچھ ہی دیرمیں مکمل افاقہ ہوگا۔

Post a Comment

أحدث أقدم

Post Add 1

Post Add 2