Header Add

چنبل


چنبل

چنبل

چنبل الرجی کی ایک خوفناک قسم ہے جس کی بہت زیادہ وجوہات ہیں۔ایک خاص حد سے زیادہ کیمیکلزکااستعمال ہے۔ ہم روزمرہ زندگی میں کئی طرح سے ان کیمیکلزکو استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً برتن دھونے والے پاؤڈریاصابن اوربالوں کو رنگنے والے کیمیکلزکی صورت۔ مختلف اقسام کے عطراورخوشبویات میں بھی کیمیکلز شامل ہوتے ہیں۔اس طرح سے ہر وہ شے جس  کے فارمولے میں کیمیکلز کا استعمال کے گیا ہو، سے انسان کو چنبل کا مرض ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ دیگر وجوہات میں میروثی عوامل بھی شامل ہیں۔

علامات

·         ؂ متاثرہ جگہ کی رنگت عام جلد کے رنگ سے بہت زیادہ گہری ہوجاتی ہے۔
·         جسم میں بہت زیادہ خارش ہوتی ہے۔
·         جلد چمڑے کی طرح موٹاہوناشروع ہوجاتی ہے۔
·         جلدمیں کھردراپن اورشدید قسم کی خشکی ہو جاتی ہے۔

احتیاطی تدابیر

·         جلد کو ملائم یا چکنا رکھنے کی ہرممکن کوشش کریں۔
·         چنبل کے مرض میں ایسا صابن استعمال نہ کریں جو خشکیء پیداکرتا ہو۔ اینٹی بیکٹیریاصابن جو کہ جراثیموں کو ختم کرتے ہیں ، بالکل استعمال نہ کریں۔ ان کے استعمال سے چنبل کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
·         چنبل کے مرض میں ہمیشہ مرییض سوتی اور ہلکے کپڑے پہننے کا کہیں۔اگرسردیاں ہیں تو سوتی کپڑوں کے اوپر گرم یا اونی کپڑے پہن لیں۔
·         چنبل کے مریض کے لئے نیم گرم پانی سے نہانا بھی سود مندثابت ہوتا ہے۔ نہانے کے فوراً بعدجلد کو خشک ہونے سے پہلے تیل لگا لیں۔
·         روغنِ زیتون، سرسوں کا تیل، گلیسرین اور گلاب کا عرق بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
·         کوئی چکنی چیزویزلین یا لوشن وغیرہ دن میں کئی بار مرتبہ استعمال کریں۔
·         مریض کو ہیٹر والے کمرے میں نہ سونے دیں۔
·         ویزلین لگانے سے قبل جلد کو تھوڑاسا نم کرلیا کریں۔

خارش اور چنبل کا بے نظیر نسخہ

·         زنک آکسائیڈ 20گرام
·         بورک ایسڈ 20 گرام
·         گندھک آملہ سار10 گرام
·         سیلی سلک ایسڈ 20 گرام
·         کاربالک ایسڈ 5 گرام
·         ویزلین سادہ 200 گرام
ویزلین کے علاوہ تمام اشیاء کو ملاکر اچھی طرح سے پیس لیں۔جب پاڈرسابن جائے تواس میں ویزلین شامل کرلیں اور اچھی طرح سے مکس کرکے کسی شیشی ڈال کر کسی ٹھنڈی جگہ فریج وغیرہ میں محفوظ کرلیں۔لاجواب مرحم تیار ہے۔دن میں دوباراستعمال کریں۔ اگرآپ نے مرہم صبح لگائی ہو تو شام نہا لیں۔ اگر شام کو لگائی ہے تو صبح غسل کرلیں۔ مریض کو شربت عناب بھی دن میں چار بار استعمال کروائیں۔خوراک دو بڑے چمچہ۔

Post a Comment

أحدث أقدم

Post Add 1

Post Add 2