Header Add

مفید اورآسان گھریلو ٹوٹکے

مفید اورآسان گھریلو ٹوٹکے

مفید اورآسان گھریلو ٹوٹکے

·         اپنے ناخن اوربال کاٹ کر گندی اورنجس جگہ پر مت پھینکیں۔ اس سے آپ بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
·         اگر آپ کے پیروں سے بدبو آتی ہے تو دن میں کئی بار دونوں پیروں پر ایک ایک پانی کا مگ ڈالیں۔پاؤں کی بو ختم ہوجائے گی۔
·         اگر بہت زیادہ تھکاوٹ کی وجہ سے نیند نہ آرہی ہو تو نہا لیں۔اس سے خون آپ کے سارے جسم میں گردش کرے گا۔ اعصاب پرسکون ہوجائیں گے اورجلد نیند آجائے گی۔
·         اگر کمرے میں سگریٹ کے دھوئیں کی بو ختم کرنا ہو تو موم بتی جلائیں۔ اس سے سگریٹ کے دھوئیں کی بو ختم ہو جائے گی۔
·         بائیں طرف زور دے کر بیٹھیں۔ اس سے اجابت آسانی سے ہوگی۔
·         پورے چاند کو مسلسل دو سے تین گھنٹے دیکھنے سے دل و دماغ میں مٹھاس پیدا ہوتی ہے۔
·         پورے چاند کو مسلسل دیکھنے سے بینائی تیز ہوجاتی ہے۔
·         تربوز کے چھلکے خشک کرکے پیس لیں۔ دالیں پکاتے وقت اس میں سوڈیم ا بائی کاربونیٹ کی جگہ تربوز کے چھلکوں کا پاؤڈر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے وہی فوائد ہوں گے جو سوڈیم ا بائی کاربونیٹ کے ہوتے ہیں۔
·         دھوپ سے گرم پانی کا استعمال برص کی بیماری پیدا کرتا ہے۔
·         سونے سے پہلے وضو کرنے سے اعصاب پرسکون ہوجاتے ہیں اور نیند جلدآجاتی ہے۔
·         غسل خانہ میں پیشاب کرنے سے حافظہ کمزور ہوتا ہے۔
·         نہانے سے قبل اور بعد میں سر کے اندر تھوڑا سا سرسوں کا تیل لگایا کریں۔ بالوں کی قدرتی نمی برقرار رہے گی۔ بال مضبوط، چمکدار، سیاہ اورصحت مند رہیں گے اور کبھی نہیں گریں گے۔

Post a Comment

أحدث أقدم

Post Add 1

Post Add 2