Header Add

صحت و تندرستی میں ہاتھوں کی صفائی کا کردار


صحت و تندرستی میں ہاتھوں کی صفائی کا کردار

صحت و تندرستی میں ہاتھوں کی صفائی کا کردار

ہاتھ دھونا

ہم میں سے کوئی بھی بیمار ہونا پسند نہیں کرتا لیکن کسی نے آج تک نہیں سوچا کہ ہم خود اپنے آپ کو بیمار کرنے کا باعث بنتے ہیں۔اس میں سب سے بڑا کردار ہمارے اپنے ”ہاتھوں“ کا ہے۔ ہمارے اردگرد کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں جراثیم نہ ہوں۔ ہمارے جسم کے اندرونی و بیرونی تمام حصوں میں ہر وقت جراثیم موجود ہوتے ہیں۔ کیونکہ ہم اپنے تمام کام ہاتھوں سے کرتے ہیں جن کو مکمل کرنے کے لئے ہمیں چیزوں کوچھونا پڑتا ہے، اپنی جگہ سے ہلانا پڑتا ہے۔ اس طرح سے ہمارے ہاتھ گندے ہو جاتے ہیں۔ہم جو کچھ بھی کھائیں وہ ہاتھوں کی مدد دے ہی ہمارے منہ میں جاتا ہے۔اس لئے ہاتھوں کا صاف ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر ہاتھوں پر جراثیم ہونگے تو ہمیں بیمار ہونے میں وقت نہیں لگے گا۔

ہاتھ دھونے کے مواقع

ہمیں درج دیل مواقع پر لازماً ہاتھ دھونا چاہئے۔
۱۔          کام کاج کے بعد
۲۔           رفح حاجت کے بعد
۳۔           کھانا کھانے سے پہلے اور فوراً بعد
۴۔           گھر کی صفائی ستھرائی کے فوراً بعد
۵۔           بچے کو دودھ پلانے سے پہلے
۶۔           بچوں کو مٹی میں کھیلنے سے سختی سے منع کریں اور اُنکو پابند کریں کہ کھیل کود سے فارغ ہو کر لازم ہاتھ دھونے کو اپنا معمول بنائیں۔
۷۔           رات کو سونے سے پہلے لازماً ہاتھ منہ دھوکر سوئیں۔

 ہاتھ دھونے کا طریقہ

صحت و تندرستی میں ہاتھوں کی صفائی کا کردار
ہاتھ دھونے کا ایک مخصوص طریقہ کار ہے۔ جس کے کل دس حصے ہیں۔ اگر اس خاص طریقہ پر عمل نہ کیا جائے اور کسی ایک حصے کو چھوڑ دیا جائے تو ہاتھ صاف نہیں ہونگے۔ ہاتھوں کو خشک کرنے کے لئے کبھی تولیا استعمال نہ کریں۔ عام طور پر گھروں میں ایک ہی تولیہ سب کے استعمال میں رہتا ہے اورلوگ نہانے کے اپنے سارے جسم کواس تولئے سے پونچھ کر صاف کرتے ہیں۔ اس سے تولیہ گندا ہوجاتا ہے اورہاتھ پونچھنے کے لئے کسی طور مناسب نہیں۔ ہمیشہ ہاتھوں کو خشک کرنے کے لئے یاں تو ٹشوپیپر استعمال کریں یاں پھر ہاتھوں کو چھنک کرخشک کریں۔ 

مخصوص طریقہ کار کے تحت ہاتھ دھونے   کے دس حصے

صحت و تندرستی میں ہاتھوں کی صفائی کا کردار
پہلے ہاتھوں کو پانی سے گیلا کریں۔
پھرہاتھوں پراچھی طرح سے صابن لگائیں۔
اب اچھی طرح سے جھاگ بنائیں۔
دونوں ہاتھوں پراُنگلیوں سے خلال کریں   تاکہ اندر والے جراثیم ختم ہوسکے۔
انگوٹھوں کو مٹھی میں لیکرصاف کریں۔
ہاتھ کی انگلیوں کو آپس میں پھنساکرصاف کریں۔
ناخنوں کو اکٹھا کرکے ہتھیلی پر گھومائیں۔اس سے ناخنوں کے اندرپحنسے ہوءے  جراثیم ہلاک ہوجاتے ہیں ۔
انگلیوں کی پوروں کو ہتھیلی پر رگڑیں۔
صاف پانی سے اچھی طرح ہاتھوں کو دھو لیں۔
ھوں کو پونچھنے کے لئے ”ٹشوپیپر“استعمال کریں۔ اگر یہ میسر نہیں تو ہاتھوں کو ہوا میں جھٹک کر خشک کریں۔

    Post a Comment

    أحدث أقدم

    Post Add 1

    Post Add 2