ملازمت چھوڑنے کے دلچسپ و عجیب انداز
نوکری
چھوڑنا ہمارے کریئر کا ایک بڑا اور اہم فیصلہ ہوتا ہے۔ کئی مرتبہ دفتر سے پریشان
ہوکر، تنخواہ کم ہونے پر یا پھر ساتھیوں کے ساتھ تال میل ٹھیک نہ ہونے پر نوکری
چھوڑنے کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔ لیکن کئی مرتبہ ہم خوشی خوشی نوکری چھوڑتے ہیں یا
تو ریٹائرمنٹ پر یا بہتر نوکری مل جانے پر، حالات چاہے جو بھی ہوں سب سے اہم یا
مشکل ہوتی ہے اپنے باس یا ساتھیوں کو نوکری چھوڑنے کی خبر دینا۔ کچھ لوگ ملازمت کے
آخری دن کو یادگار بنانا چاہتے ہیں اور اس طرح سے ملازمت کو خیرباد کہتے ہیں کہ
لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ ہم آپکو نوکری چھوڑنے کے ایسے ہی چارعجیب و غریب واقعات بتاتے ہیں۔
ٹوئٹر کے ملازم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا
امریکہ
میں ایک عجیب واقعہ ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اچانک ہی ڈلیٹ
ہو گیا اور تقریباً گیارہ منٹ بعد اسے بحال کیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا
پر خوب باتیں ہونے لگیں۔ کچھ کو لگا کہ شاید انکا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تو کچھ کو
لگا تکنیکی خرابی ہو گئی۔ لیکن جب اس واقعہ کی حقیقت سے پردہ اٹھا تو معلوم ہوا کہ
یہ کارنامہ ٹوئٹر کے ایک ملازم کا تھا۔اس شخص کا ٹوئٹر کمپنی میں ملازمت کا آخری
دن تھا اور نوکری چھوڑنے سے پہلے اس نے اس دن کو یادگار بنا دیا۔
ایک شخص نے پرواز کے درمیان ہی نوکری چھوڑ دی
2010
میں سٹیون سلیٹر نام کے ایک سٹیورڈ پرواز کے دوران مسافروں سے اتنے پریشان ہوئے کہ
انھوں نے پیٹربرگز سے نیویارک جانے والی پرواز کے دوران ہی نوکری چھوڑ دی۔
ایک خاتون نے یو ٹیوب پر ڈانس کی ویڈی بنا کر نوکری چھوڑنے کا اعلان کیا
2013
میں کرس نام کے ایک شخص نے جو ہومز ہوائی اڈے پر سرحدی فوج میں کام کرتے تھے
ملازمت چھوڑنے کے اپنے فیصلے کا اعلان ایک کیک کے ذریعے کیا۔ کرس کا کہنا تھا کہ
وہ اپنی نوکری سے بیزار ہو چکے تھے اب وہ کیک بنانے کا کاروبار کرتے ہیں۔ ماریا
شفرین ایک اینی میٹر کا کام کرتی تھیں انہوں نے اپنی نوکری چھوڑنے کی خبر یو ٹیوب
پر ایک ڈانس ویڈیو پوسٹ کر کے دی۔ انکا کہنا تھا کہ یہ ڈانس میرے باس کے لیے ہے
جنہیں ہمیشہ اس بات کی فکر رہتی تھی کہ ہر ویڈیو کو کتنے لوگوں نے دیکھا۔
ایک شخص نے بینڈ باجے کے ساتھ استعفے کا اعلان کیا
2011
میں روہڈز آئلینڈ میں ایک ہوٹل کے ملازم نے جب نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو پورے
بینڈ باجے کے ساتھ آئے اور باس کے ہاتھ میں استفعی تھما دیا۔ انکا یہ ویڈیو بھی
وائرل ہو گیا اور اسے سات لاکھ لوگوں نے دیکھا۔ آج وہ ایک نئے بینڈ کے ساتھ کام
کرتے ہیں اور گانے بھی گاتے ہیں۔ آسٹریلیا کی ایک اخبار میں کام کرنے والے لیوک بینج
کو جب معلوم ہوا کہ انکی جگہ کسی اور کو رکھا جا رہا ہے تو انھوں نے نوکری چھوڑنے
کا عجیب طریقہ اپنایا اخبار کے ساتھ اپنے آخری ایڈیشن کو ہائی جیک کر کے انھوں اس
پر فحش تصاویر لگا دیں اور فرنٹ پیج پر اپنا برہنہ کارٹون بنا کر لگایا۔
إرسال تعليق