Header Add

مزیدار پہلیاں اور دلچسپ سوالات و جوابات

مزیدار پہلیاں اور دلچسپ سوالات و جوابات

 مزیدار پہلیاں اور دلچسپ سوالات و جوابات

سوال نمبر۱:         کون سی ایسی عجیب  چیز ہے جس کے سامنے آتے ہی لوگ مسکرانے لگتے ہیں؟
جواب نمبر۱:        کیمرہ

سوال نمبر:          وہ کون سی شے ہے جو استعمال کرنے پر کم نہیں ہوتی؟
جواب نمبر:         عقل

سوال نمبر۳:        وہ کون سی وزنی شے ہے جو آپ کے اوپر سے گزرنے پر آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا؟
جواب نمبر۳:       ہوئی جہاز

سوال نمبر۴:          وہ کونسا  پھل ہے  جس کی ایک ٹانگ ہمیشہ ٹوٹی رہتی ہے؟
جواب نمبر۴:       لنگڑا آم

سوال نمبر۵:        وہ کون سی شے ہے جو عورت اپنے خاوند کو نہیں دے سکتی؟
جواب نمبر۵:       شوہر کے جنازے کو کندھا

سوال نمبر۶:        کون سی ایسی شے ہے  جس کو اگر ایک بار خرید لیا جائے تو پورا سال استعمال کرنے کے بعد بھی ختم نہیں ہوتی؟
جواب نمبر۶:        کیلنڈر

سوال نمبر۷:          کون سی ایسی چیز ہے جواگر دوہوں تو مفید ہوتی ہیں۔ ایک ہو تو بے فائدہ؟
جواب نمبر۷:       جوتا اورجراب

سوال نمبر۸:        دنیا میں کونسی سی ایسی جگہ ہے جہاں منگل سے پہلے بدھ آتا ہے؟
جواب نمبر۸:       اُردو ڈکشنری۔ حروفِ تہجی کے حساب سے بدھ "ب" کی فہرست میں اور منگل "م" کی فہرست میں آئے گا

سوال نمبر۹:         وہ کیا ہے  جس کے بغیر ہمارا گزارا نہیں، اگر وہی شے ہمیں گھیر لے تو ہم  مر جاتے ہیں؟
جواب نمبر۹:        پانی

سوال نمبر۱۰:       ایک کمرے میں ایک طوطا  ہری مرچ کھا رہا ہے،بندر کیلا اورمرغ دانا چگ رہا ہے۔ بتائیں کمرے میں سب سے زیادہ عقل مند کون ہے؟
جواب نمبر۱۰:      آپ۔ کیوں کہ آپ بھی تو اُسی کمرے میں ہی ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2