مزیدار پہلیاں
اور دلچسپ سوالات و جوابات
سوال نمبر۱: کون سی ایسی عجیب چیز ہے جس کے سامنے آتے ہی لوگ مسکرانے لگتے ہیں؟
جواب نمبر۱: کیمرہ
سوال نمبر: وہ کون سی شے ہے جو استعمال کرنے پر کم نہیں ہوتی؟
جواب نمبر: عقل
سوال نمبر۳: وہ کون سی وزنی شے
ہے جو آپ کے اوپر سے گزرنے پر آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا؟
جواب نمبر۳: ہوئی جہاز
سوال نمبر۴: وہ کونسا
پھل ہے جس کی ایک ٹانگ ہمیشہ ٹوٹی
رہتی ہے؟
جواب نمبر۴: لنگڑا آم
سوال نمبر۵: وہ کون سی شے ہے
جو عورت اپنے خاوند کو نہیں دے سکتی؟
جواب نمبر۵: شوہر کے جنازے کو
کندھا
سوال نمبر۶: کون سی ایسی شے
ہے جس کو اگر ایک بار خرید لیا جائے تو
پورا سال استعمال کرنے کے بعد بھی ختم نہیں ہوتی؟
جواب نمبر۶: کیلنڈر
سوال نمبر۷: کون سی ایسی چیز ہے جواگر دوہوں تو مفید ہوتی ہیں۔
ایک ہو تو بے فائدہ؟
جواب نمبر۷: جوتا اورجراب
سوال نمبر۸: دنیا میں کونسی سی
ایسی جگہ ہے جہاں منگل سے پہلے بدھ آتا ہے؟
جواب نمبر۸: اُردو ڈکشنری۔ حروفِ تہجی کے حساب سے بدھ "ب" کی فہرست میں اور منگل "م" کی فہرست میں آئے گا
سوال نمبر۹: وہ کیا ہے جس کے بغیر ہمارا گزارا نہیں، اگر وہی شے ہمیں
گھیر لے تو ہم مر جاتے ہیں؟
جواب نمبر۹: پانی
سوال نمبر۱۰: ایک کمرے میں ایک
طوطا ہری مرچ کھا رہا ہے،بندر کیلا اورمرغ
دانا چگ رہا ہے۔ بتائیں کمرے میں سب سے زیادہ عقل مند کون ہے؟
جواب نمبر۱۰: آپ۔ کیوں کہ آپ بھی
تو اُسی کمرے میں ہی ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں