مزیدار پہلیاں اوردلچسپ سوالات
سوال نمبر۱: کونسی ایسی شے ہے جو پیدا تو سمندر میں ہوتی ہے لیکن رہتی ہمارے گھروں میں ہے؟
جواب نمبر۱: نمک
سوال نمبر۲: لوگ میرے منہ میں لڈو میں ٹھونستے ہیں، لیکن میری دریا دلی دیکھیں وہ سارے لڈو میں لوگوں میں بانٹ دیتی ہوں۔ میں کون ہوں؟
جواب نمبر۲: توپ
سوال نمبر۳: ایک عورت اپنے خاوند کی کونسی چیز چاٹنا پسند کرتی ہیں؟
جواب نمبر۳: دماغ
سوال نمبر۴: انسانی بالوں میں سب سے زیادہ کونسی دھات ہوتی ہے؟
جواب نمبر۴: گندک
سوال نمبر۵: ہری پٹاری، کانٹوں سے بھری
کھول کے دیکھا تو لال پری
جواب نمبر۵: کریلا
سوال نمبر۶: ہوائی جہاز کس میٹریل سے بنا ہوتا ہے؟
جواب نمبر۶: ایلومینیم
سوال نمبر۷: ایک منٹ کے اندر انسان کے کتنے خلئےمر جاتے ہیں؟
جواب نمبر۷: تقریباً 30ملین
سوال نمبر۸: ڈنیا کا کونسا ایسا ملک ہے جہاں ایک بھی دریا نہیں ہے؟
جواب نمبر۸: کویت
سوال نمبر۹: ڈنیا کا کونسا ایسا ملک ہے جہاں چڑیا نہیں ہوتیں؟
جواب نمبر۹: چین
سوال نمبر۱۰: وہ کون سی شے ہے جو دن میں ایک رات میں دو ہوتیں ہیں؟
جواب نمبر۱۰: نقظے
ایک تبصرہ شائع کریں