Header Add

جسمانی اعضاء کی صحت وصفائی - دانت


جسمانی اعضاء کی صحت وصفائی - دانت
 دانت
دانت اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہیں۔ ایک انسان کے منہ میں 32  دانت ہیں۔ سامنے والے دانت نوکیلے ہوتے ہیں جو خوراک کو کاٹتے ہیں اور سائیڈ والے دانت چپٹے ہوتے ہیں جس سے ہم خوراک کو پیسنے (چبانے) کا کام لیتے ہیں۔ جسم میں صرف دوہی ایسی جگہیں ہیں جہاں ہم جراثیموں کو پالتے ہیں۔ ان میں سے ایک جگہ تو ہمارے بڑھے ہوئے ناخن ہیں اور دوسری جگہ ہمارے دانت۔ دانتوں کی خرابی کا اثر معدہ پر اور معدہ کی خرابی کا اثرہمارے پورے جسم پر پڑتا ہے۔لہذاء ہر دفعہ کھانے کے بعد لازماً کلی کریں۔اگر کلی نمک ملے پانی سے ہو تو سب سے بہترین ہے۔یہ ایک بہترین ”اینٹی سیپٹک ماوتھ واش“ ہے۔ جن لوگوں کے دانتوں کے درمیان خلاء یا سوراخ ہوں، لازماً  خلال کریں۔خلال کرنے سے خوراک کے پھنسے ہوئے ذرات نکل جاتے ہیں جن کو اگرصاف نہ کیا جائے تو یہ منہ میں بدبوپیداکرتے ہیں۔داتوں کی صفائی کے لئے مسواک سب سے بہترین ہے۔اگر ہو سکے تو مسواک استعمال کریں۔حدیث، رسول ﷺ کے مطابق مسواک کرنے سے دانت اورمسوڑھے مضبوط، حافظہ و نظرتیزاوربلغم رفع ہوتی ہے۔ کیکراورسکھ چین کی مسواک سب سے بہترین ہے۔

حفاطتی تدابیر        

۱۔            دن میں دو بار برش کرنے کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیں۔ صبح ناشتے سے قبل اور رات کو سونے سے پہلے۔
۲۔           اگرگھرمیں پیسٹ نہیں تونمک اورمیٹھے سوڈے ملاکرایک پوڈربنا لیں۔ اس پوڈر کوبرش پر لگا کر دانت صاف کریں۔رات کو سوتے وقت سرسوں کا تیل نہایت باریک نمک میں ملا کر دانتوں میں ملنا اور رال ٹپکا کر بغیر کلی کئے سوجانا دانتوں کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
۳۔           برش اوپر سے نیچے کریں۔ ایسا کرنے سے دانتوں کے درمیان پھنسے ہوئے ذرات نکل جاتے ہیں۔
۴۔           چپٹے برش کی بجائے نوکیلا برش استعمال کریں جو دانتوں کے بیچ اوراندر تک جا کے صفائی کرسکے۔
۵۔          دانتوں کے لئے زیادہ سخت برش نقصان دہ ہے۔ لہذاء برش کو”سوفٹ یا میڈیم“ ہونا چاہئے۔اگر کوئی سگریٹ نوشی کا عادی ہے تو وہ دانتوں کی صفائی کے لئے Smoker Brush   استعمال کرے۔ یہ برش بہت سخت ہوتا ہے اور سگریٹ نوشی سے دانتوں پر جو داغ پڑجاتے ہیں، اُنکی صفائی کے لئے مفید ہے۔
۶۔           ہر پیسٹ کا علیحدہ فارمولا ہوتا ہے جو کسی نہ کسی طرح دانتوں کے لئے مفید ہے۔لہذاء ایک ہی پیسٹ کو باربار استعمال نہ کریں بلکہ ہر ماہ اس کو بدل دیں۔ اس لئے چھوٹی پیسٹ لیں جو ایک ماہ میں ختم ہوجائے۔
۷۔           دانتوں کی صفائی کے دوران مسوڑوں،حلق اور زبان پربھی برش سے صفائی کریں۔
۸۔           دندانسہ دانتوں کی صفائی کے لئے اچھانہیں۔ اس سے دانت سفید توہوجاتے ہیں لیکن دانتوں اورمنہ کی صفائی کے لئے برش کا کوئی نعمت البدل نہیں۔

دانتوں اور منہ کے عام مسائل اور اُنکا آسان علاج


جسمانی اعضاء کی صحت وصفائی - دانت


دانتوں کا پیلا پن دور کرنے کا طریقہ
تین حصے کھانے کا نمک اور ایک حصہ کھانے کا سوڈا ملا کر ڈبیہ میں رکھ لیجئے۔ روزانہ دانتوں پر لگا کر دو تین منٹ لگارہنے دیں پھر اچھی طرح دانتوں کو صاف کرلیں انشاء اللہ دانت موتیوں کی طرح چمکدار ہوجائیں گے۔

جسمانی اعضاء کی صحت وصفائی - دانت

دانتوں کیلئے بے مثال نسخہ

سرسوں کے تیل میں نمک ملا کر روزانہ دانتوں پر لگائیں اور پانچ دس منٹ کے بعد نیم گرم پانی کے ساتھ دھوڈالیں انشاء اللہ دانت چمکتے ہوئے نظر آئیں گے۔

منہ سے بدبو دور کریں

منہ سے بدبو آنا عموعاً معدہ کی خرابی کی علامت ہے۔ اگرآپ کے منہ سے بدبوآتی ہے تو سفید زیرہ کا پاؤڈربناکر اپنے دانتوں پر ملیں۔منہ سے بدبو آنا ختم ہوجائے گا۔سونف اور آلائچی کا استعمال بھی منہ کی بدبو کو ختم کرتا ہے۔ اس سے معدہ اور اعصاب کا ضعف بھی ختم ہوجاتا ہے۔ باریک پیس کر دانتوں پر لگائیں انشاء اللہ منہ سے آنے والی بدبوختم ہوجائے گی۔

دانتوں کے بدنما داغ ابھی صاف کیجئے

ایک چمچ شہد میں ایک چمچ لہسن کا رس ملا کر پیسٹ بناکر استعمال کریں۔ چند ہی دن کے استعمال سے دانت صاف ہوجائیں گے۔ سگریٹ، پان یا نسوار کے عادی افراد کے لئے یہ ایک آسان نسخہ ہے۔ اس کے استعمال سے ان کے دانت بھی موتیوں کی طرح چمکدار ہوجائیں گے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2