Header Add

جسمانی اعضاء کی صحت - آنکھیں


جسمانی اعضاء کی صحت  -   آنکھیں

اہم جسمانی اعضاء کی صحت  -   آنکھیں
آنکھوں قدرت کی عظیم نعمت ہیں۔ان کی قدر وہی جانتے ہیں جو آنکھوں سے محروم ہیں۔لیٹ کرپڑھنا، نزدیک سے TV دیکھنا، زیادہ دیرکمپوٹرپر کام کرنا، موبائل پر غیرضروری SMS Chart  کرنا، لیٹ کرپڑھنا  وغیرہ تمام آنکھوں کی صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔آنکھوں میں خارش کی صورت اُنکو ملنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

 حفاطتی تدابیر

۱۔            روزانہ سونے سے قبل اورصبح منہ دھوتے وقت آنکھوں میں ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں۔
۲۔           کم روشنی میں اورزیادہ نزدیک سے ہرگز نہ پڑھیں۔
۳۔           آنکھوں کو دھول مٹی سے بچائیں۔ کام کاج کے دوران مٹی آنکھوں میں پڑجائے تو فوراً ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔
۴۔            پڑھنے میں دشواری یا سر دردکی صورت فوراً  اپنی نظر چیک کروائیں۔
۵۔           سخت دھوپ میں رنگین چشمہ استعمال کریں۔
۶۔           اگر آنکھوں میں دکھن یا سرخی نمودار ہو توگھریلوٹوٹکوں کی بجائے اً ٓنکھوں کے ماہر سے رجوع کریں۔
۷۔           آنکھوں میں تنکا وغیرہ چلا جانے کی صورت پانی کے چھینٹے ماریں۔ اگر تنکا پھر بھی نہ نکلے تو صاف روئی استعمال کریں۔

 آنکھوں کے عام مسائل اور اُنکا آسان علاج

نظر کی حفاظت کا روحانی علاج

ہروضوکے بعد آسمان کی طرف منہ کرکے سورۃالقدر پڑھیں۔ ساری زندگی نظر کمزور نہیں ہوگی۔

عینک اُتارنے اوربینائی تیز کرنے کا ایک لاجواب نسخہ

ایک پاؤبادام دیسی رات کو بھگو دیں۔ صبح چھلکے اتارکر سائے میں خشک کرلیں۔ خشک کرنے کے عمل کے دوران باداموں پر ایک سفید کپڑا ازماً بچھا لیں۔باداموں کی نمی خشک ہونے پر انہیں آدھ کلو خالص شہد میں بھگو دیں۔بعد ازاں شہد میں 50، 50 گرام بڑی اور چھوٹی الائچی کے دانے باریک پیس کر ملا لیں۔تمام اجزاء کو کسی شیشے کی بوتل میں ڈالکرفریج میں محفوظ کرلیں۔ ایک بڑا چمچہ صبح اور شام خوب چبا کر کھائیں اوپر سے نیم گرم دودھ پی لیں۔تین سے پانچ ماہ کے استعمال کے بعد آپ اپنے اندر حیرت ناک تبدیلی محسوس کریں گے۔ اعصاب کی طاقت، نظر کی بحالی، اعضائے رئیسہ کی قوت کے لئے اس سے بہتر دوا نہیں۔

نظر تیز کرنے کا ایک نسخہ

ایک پاؤ سونف میں کلو گاجر کا رس ملا کر خشک کریں ۔ سونف کے خشک ہونے پر دوبارہ یہی عمل کریں اور اس میں کلوگاجر کا رس ڈال کر سونف کو خشک کریں۔یہ عمل آپ نے پانچ بار کرنا ہے۔ پانچ کلو گاجر کا جوس ایک پاؤ سونف میں رچ جانا چاہئے۔ اس سونف کو پیس لیں اورپسی ہوئی سونف میں آدھا کلو دیسی بادام کی گڑی، پاؤ چاروں مغز، ایک ایک چھٹانک سبزاورکالی آلائچہی کے دانے ہمراہ ایک پاؤ ثعلب مصری شامل کرکے اچھی طرح سے پیس لیں۔

خوراک

ایک بڑا چمچ رات سوتے وقت ہمراہ نیم گرم دودھ۔

فوائد

اس دوائی کے استعمال سے آپ مندرجہ ذیل امراض سے صحت یاب ہوجائیں گے۔   

بصارت کے لئے نسخہ

·         مغزاخروٹ ۱۰۰ گرام
·         مغز بادام دیسی ۱۰۰ گرام
·         مغز سونف تمام ۱۰۰ گرام
·         دانہ الائچی سبز ۱۰۰ گرام
·         مرچ سیاہ ۱۰ گرام
اوپر والی تمام اشیاء کو لیکر علیحدہ علیحدہ باریک کوٹ چھان لیں اورتمام ادویاء میں پاؤ مصری شامل کریں۔دن میں تین وقت ( صبح، دوپہر، شام) ایک ایک چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ لیں۔ چند ہفتوں کے مسلسل استعمال سے ہر قسم کی دماغی اور نظرکی کمزوری دور ہوجائے گی۔

آنکھو ں کی خارش کے لیے

شیریں انار رس کو تا نبے کے برتن میں ڈال کرہلکی آنچ پر پکا ئیں۔ گاڑھا ہونے پر صاف شیشی میں محفوظ کرلیں۔ را ت کو سونے سے پہے ایک ایک ڈراپ آنکھوں میں ڈالیں۔ خا رش چشم اور پلکوں کے با ل گرنے میں بہترین عمل ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2