Header Add

جلدی خشکی کاعلاج



جلدی خشکی کاعلاج

مو سم سرما میں جلدی امراض سے بچنے کے لیے جسمانی صفائی، ہلکی پھلکی ورزش ، متوازن غذا ، تا زہ پھلوں کا استعمال سب سے بڑا علاج ہے۔ اس سے  آپکی شخصیت کو خوبصورت اور با وقاربن جاءے گی۔اس مرض میں سب سے بہتر اور مفید علا ج با دا م روغن ، روغن گل ، روغن زیتون، روغن سورج مکھی ، گلیسرین وغیرہ کا استعمال مفید ہے۔ مارکیٹ میں دستیا ب کریم لو شن وغیرہ کا مسلسل استعمال جلد پر منفی اثرا ت مر تب کرسکتا ہے لہذااس کا کم سے کم استعمال کرنا چاہے۔ روغنیا ت یا گلیسرین جلد کی خشکی کا بے ضرراور مفید ترین علا ج ہے۔موسم سرما کے علاوہ جلدی خشکی  کا دوسرا بڑا سبب جسم میں روغنیات کی کمی  ہے۔ گر خوراک میں دودھ، دہی اورمکھن کا استعمال بڑھا دیں گے توجلدی خشکی کا خود ہی خاتمہ ہوجاتا ہے اور کسی لوشن یا کریم کی ضرورت نہیں رہتی۔

جلدی خشکی کا مجرب نسخہ نمبر۱

  1. انڈے کی زردی 2 عدد
  2. وٹامن اے ڈی ( مچھلی کا تیل ) ایک چمچ
  3. سر کہ ایک چمچ
  4. عطر گلا ب 4 قطرے
  5. روغن سور ج مکھی 1/2 پیالی
  6. میٹھا تیل 1/2 پیالی

اوپر والی تمام اشیاء کومطلوبہ مقدار اوروزن کے مطابق اکٹھا کرنے کے بعد انڈے کی زردی کو خوب پھینٹ کر تیل ملا تے جا ئیں اورتمام روغنیات کو خو ب یکجان کریں۔ آخر میں سرکہ، عطر اور مچھلی کا تیل شامل کریں۔ یہ جلدی خشکی کا مفید و مجر ب نسخہ ہے۔رات کو سوتے وقت متاثرہ جگہ اس کی مالش کریں اوراگلی صبح صاف پانی سے دھو لیں۔ دوہفتے استعمال کریں۔

جلدی خشکی کا مجرب نسخہ نمبر۲

·         انڈے کی زر دی 20 گرام
·         روغن بادام 20 گرام
·         شہد 20 گرام
مندرجہ بالا تینوں اشیاء کو برابر وزن لیکر خوب یک جان کریں اور کسی شیشی میں محفوظ کرلیں۔رات کو سوتے وقت ہا تھ پا ؤں پر لگائیں اور اوپر سوتی جرابیں دستانے وغیرہ پہن لیں۔ صبح اٹھ کر نیم گرم پانی میں ایک چمچ سرکہ ملا کر دھو ڈالیں۔ ہا تھ ، پاؤں کا کھردرا پن اور خشکی میں از حد مفید ہے۔

جلدی خشکی کا مجرب نسخہ نمبر۳

·         بالائی 10 گرام
·         روغن با دام 10 گرام
·         لیموں کا ر س 10 گرام
تمام اشیاء کو خوب یک جان کریں اور بعد میں گلیسرین 5 گرام ، عرق گلا ب 5 گرام شامل کرلیں۔رات کو سوتے وقت متاثرہ جگہ اس کی مالش کریں اوراگلی صبح صاف پانی سے دھو لیں۔

جلدی خشکی کا مجرب نسخہ نمبر۴

·         روغن خاص با دام 50 گرام
·         سرسوں کا تیل 50 گرام
·         روغن گری 50 گرام
·         روغن زیتون 50 گرام
·         عطر گلاب 10 قطرے
تمام اشیاء کو خو ب باہم ملائیں ،روغن خاص تیا ر ہے۔ یہ روغن جلدی خشکی دور کرنے کے علا وہ با لوں کو چمکدار او ر مضبوط بھی کرے گا۔ سر کی خشکی دورکرنے میں اسے کمال حاصل ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2