Header Add

چہرے کی چھائیاں


چہرے کی چھائیاں

چہرے کی چھائیاں

بے شکن اورصاف چہرہ ہرانسان کی آرزو ہے۔ لیکن اس خواہش کے باوجودعمر ڈھلنے کے ساتھ ساتھ چہرے، پیشانی اور گردن پر پڑنے والی جھریوں میں اضافہ ہی ہوتا جاتا ہے۔ چہرے پر پڑنے والی ہر شکن اور آنکھ کے نیچے پڑنے والا ہر حلقہ انسان کیلئے پریشانی کا باعث بن جاتا ہے۔اکثر لوگوں کی یہ رائے ہے کہ یہ تو عمر کا تقاضا ہے۔اس عمر میں ایسا ہو جانا کوئی اچمبے کی بات نہیں۔لیکن جب ہم اپنے سے کئی سال بڑی عمر کے لوگوں کو دیکھتے ہیں، جنکا چہرہ گلاب کی طرح سرخ وسفید،چاند کی طرح روشن اور چہرے کی جلدبے شکن ہوتی ہے توہمارا ماتھا ٹھنکتا ہے کہ ہے کوئی ایسی بات جس پر ہم عمل نہیں کررہے۔آپ بے شکن چہرے کے خواب کو پا سکتے ہیں۔صرف آپ کو اپنی غذائی عادات اورزندگی کے معمولات میں تھوڑا سا ردوبدل کرنا ہوگا۔اگرآپ ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو آپ اپنے بڑھاپے کے جن کو بوتل میں بند کرسکتے ہیں۔


چہرے کی چھائیاں

جو لوگ اپنی جلد کی حفاظت کرنے میں لاپرواہی برتتے ہیں اور غذائی بے اعتدالی کا مظاہرہ کرتے ہیں، ان کی جلد پر وقت سے پہلے شکنیں نمودار ہوجاتی ہیں۔ چہرے کی شکنوں کابڑھتی عمر کے ساتھ اتنا تعلق نہیں ، جتنااحتیاط اور جلدکی حفاظت سے ہے۔اگرشکنیں ایک بار جلد پرنمودارہوجائیں تو آسانی سے ختم نہیں ہونگی۔ ان کے خاتمہ کیلئے سخت جتن کرنے پڑیں گے۔

چہرے پرجھریاں کیوں پڑتی ہیں؟

قبل از وقت پڑنے والی جھریاں کی سب سے بڑی وجہ جلد کا کھنچاؤ ہے۔اس دوران آپ کی جلد متواتر کھنچی رہتی ہے۔سورج کی تمازت اورمسلسل ذہنی اضطراب اس کی سب سے بڑی وجوہات ہیں۔چہرے کی جھریوں کا دوسرا سبب کم خوابی ہے۔ جلد کی خشکی کے باعث بھی شکنیں جلد نمودار ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

چہرے کی جھریوں کا علاج

جلدکی شکنوں کو عمر سے پہلے آنے سے روکنے کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کریں۔


چہرے کی چھائیاں

اپنی خوراک میں دودھ لازماً شام کریں۔ دودھ ایک متوازن غذاء ہے جس سے چہرے کی جلد روشن اورشاداب رہتی ہے۔
  • اپنی زندگی میں توکل کو شامل کریں ۔ خواہشیات کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں۔
  • پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے بھی چہرہ شکن زدہ ہوجاتا ہے۔ کم ازکم ۸ گلاس پانی روزانہ پئیں۔اس سے چہرے کی قدرتی نمی برقراررکھنے میں مدد ملے گی اور چہرہ کیل مہاسوں سے بھی محفوظ رہے گا۔
  • پروٹین، نشاستہ اوروٹامنز سے بھرپور غذا استعمال کیجئے۔ اس سے جلد کو اس کی قدرتی خوراک فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
  • جہاں تک ممکن ہو اپنے اندر روحانی خوشی پیدا کریں۔باربارمسکرانے کی عادت اپنائیں۔ اس سے آپ کے اعصاب کا تناؤ کم ہوجائے گا۔ اس سے چہرے کو سپاٹ رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔
  • جہاں تک ہوسکے ، چہرہ کو سورج کی گرمی سے بچا کر رکھیں۔
  • جیسے ہی گھر میں داخل ہوں، چہرے کو صاف ٹھنڈے پانے سے دھوئیں۔
  • چہرے کی نمی براقرار رکھنے کے لئے کوئی اچھا موئسچرائزراستعمال کریں۔
  • سونے اورجاگنے کے اوقات متعین کریں اور ان پر سختی سے عمل کریں۔
  • سونے کے دوران ایسے نہ لیٹیں کہ آپ کے چہرے پر زور پڑے۔ اس طرح سے جلد کھنچ جاتی ہے اور جھریاں بننا شروع ہوجائیں گی۔
  • متوازن اورسادہ خوراک لیں۔دبلا پتلاہونے کے لیے بلا ضرورت ڈائٹنگ ہرگز نہ کریں۔ایسا کرنے سے آپ کی جلد کھنچ جائے گی اور چہرے پر جھریاں پڑناشروع ہوجائیں گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2