Header Add

شعروشاعری - حب الوطنی


شعروشاعری - حب الوطنی

شعروشاعری - حب الوطنی

شعروشاعری میں شاعر حضرات نے حب الوطنی کے جذبات کا اظہار بڑے خوبصورت انداز میں کیا ہے۔ ہماری روزمرہ زندگی میں حب الوطنی اور اپنے ملک سے  محبت کے حوالے سے شاعر حضرات  جو جذبات رکھتے ہیں وہ بے مثال ہیں۔ وطن پرستی مستحسن جذبہ ہے۔ یوم جمہوریہ، وطن پرستی اور مجاہدان آزادی کے تعلق سے یہ شاعری بھی آپ کے اندر وطن کی محبت پیدا کرے گی۔ یہ اشعار پڑھئے اوروطن پرستی اور حب الوطنی کی خوشبو کو محسوس کریں۔


سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا
ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا

سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے

دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت
میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی
  
لہو وطن کے شہیدوں کا رنگ لایا ہے
اچھل رہا ہے زمانے میں نام آزادی

وطن کی خاک سے مر کر بھی ہم کو انس باقی ہے
مزا دامان مادر کا ہے اس مٹی کے دامن میں

وطن کی خاک ذرا ایڑیاں رگڑنے دے
مجھے یقین ہے پانی یہیں سے نکلے گا

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2