مزیدار پہلیاں اور دلچسپ سوالات و جوابات
جواب نمبر۱: سیب کا جوس بنا کر
سوال نمبر۲: سو میں سے آپ دس کو کتنی بار نکال سکتے ہیں؟
جواب نمبر۲: صرف ایک بار کیوں کہ اس کے بعد آپ نوے میں ہی سے نکال سکتے ہیں؟
سوال نمبر۳: کونسی حرکت ہم سوتے ہوئے نہیں کرسکتے؟
جواب نمبر۳: پلک کا جھپکنا
سوال نمبر۴: وہ کونسا "ڈر" ہے جو آپ کو خوبصورت بناتا ہے؟
جواب نمبر۴: پاوڈر
سوال نمبر۵: ایسی شے کا نام بتائیں جس کی پیدائش تو جنگل میں ہوتی ہے لیکن اس کی ساری زندگی پانی میں گذرجاتی ہے؟
جواب نمبر۵: کشتی
سوال نمبر۶: وہ کونسی چیز ہے جس کی آنکھوں میں انگلی ڈالیں تو وہ اپنا منہ کھول کر ہمیں کاٹ لیتی ہے؟
جواب نمبر۶: قینچی
سوال نمبر۷: ایسا کونسا کام ہے جو بغیر عینک نہیں ہوسکتا؟
جواب نمبر۷: ہر عینک والا کام
سوال نمبر۸: کونسی چیز کے بغیر لڑکی کی شادی نہیں ہوسکتی؟
جواب نمبر۸: دولہا
سوال نمبر۹: کونسی چیز ہم جتنا لیتے جاتے ہیں، اُتنا ہی پیچھے چھورتے جاتے ہیں؟
جواب نمبر۹: قدم
سوال نمبر۱۰: وہ کونسی بلاء ہے جس کی گردن ہے مگر سر نہیں، بازو ہیں مگر ہاتھ نہیں؟
جواب نمبر۱۰: شرٹ
ایک تبصرہ شائع کریں