Header Add

گفتگو کا فن - گفتگو سے دوسروں کو اپنا دیوانہ بنائیں


گفتگو کا فن - گفتگو سے دوسروں کو اپنا دیوانہ بنائیں
گفتگو کا فن

گفتگو سے دوسروں کو اپنا دیوانہ بنائیں

دلکش گفتگو کا رازجس سے ہر کوئی بنے آپ کا دیوانہ

ہم اپنے ماضی میں کئی لوگوں سے ملیں ہیں جو نہ تو زیادہ امیر ہوتے ہیں، ناہی خوبصورت، نہ ہی انہوں نے دلکش لباس پہنا ہوتا ہے۔ اس کے باوجود ان کے پاس سے اٹھنے کو دل نہیں کرتا۔دل کرتا ہے کہ ان لوگوں کے ساتھ بیٹھیں رہیں اور گھنٹوں ان کی باتیں سنتے رہیں۔ آپ بھی ایسے لوگ بن سکتے ہیں۔ کرن صرف  یہ ہے کہ ان باتوں پر عمل کریں۔ آپ کاشمار بھی ایسے لوگوں میں ہونے لگے گا جن سے لوگ پیار کرتے ہیں۔انہیں دوست بنانا چاہتے ہیں۔

ویڈیو شروع کرنے سے پہلے آپ سے گذارش ہے کہ ہمارا چینل  سسسکرائب کریں۔بیل آئیکان کو پریس کریں تاکہ ہماری آئندہ آنے والی ویڈیوکی اطلاع آپ کو بروقت مل جائے۔ اگرآپ دیڈیو سے متعلقہ مضمون پڑھنا چاہتے ہیں تو سائٹ وزٹ کریں۔ لنک ڈسکرپشن میں موجود ہے۔ ویڈیو پسندآنے کی صورت لازماً اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں۔

پہلا ایک منٹ

گفتگو کے فن میں پہلا منٹ بہت اہم ہے۔ اسی سے مخاطب یاں تو آپ سے مرعوب ہوجائے گا یاں بےزاری محسوس کرنے لگے گا۔ اس ایک منٹ کا استعمال آپ نے انتہائی اس ایک منٹ کے دوران یہاں بےان کی گئی کوئی ایک سمجھداری سے کرنا ہوگا۔ اسی ایک منٹ کے دانشمندانہ استعمال سے آپ اپنے مخاطب کے دل میں جگہ بنا لیں گے ۔

نام دھرائیں

ہر انسان اپنے نام سے محبت کرتا ہے۔آپ کے مخاطب کے لئے  بھی سب سے خوبصور ت لفظ اس کا نام ہے۔ جہاں تک ہوسکے اس کو اس کے نام سے پکاریں۔نام لیتے وقت مرتبہ اور عمر کا خیال رکھیں اور تہذیب کے تقاضوں کو مددِنظررکھیں۔صوفیائے اکرام کا کہنا ہے۔
تین چیزیں عزت بڑحانے کا بنتی ہیں۔ اول۔ سلام میں پہل کرنا، دوئم۔ محفل میں اس کے لئے جگہ خالی کرنا۔ سوئم۔ مخاطب کو اچھے نام سے پکارنا۔

 ایک اچھا لسنر بنیں

لوگوں کی سب سے بڑی محرومی یہ ہے کہ ان کو ایسے لوگ نہیں ملتے جن سے وہ اپنے دل کی بات کرسکیں۔آج کے دور میں سب سے بڑی کسی کے پاس اتنا وقت نہیں کہ کسی دوسرے کے ساتھ بانٹ لے۔ لوگ دوسروں کی بات سنے کی بجائے اپنی بات سنوانا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ زیادہ سے زیادہ آپ کے ساتھ وقت گزاریں تو دوران گفتگو جی بھر کر ان کو بولنے کا موقع دیں۔ ایک عام اصول کے مطابق 30پرسنٹ خود بولیں اور 70پرسنٹ مخاطب کوبولنے دیں۔

ملاقات کا طریقہ

اگر کسی کے ساتھ آپ کہ پہلی ملاقات ہے  تو اس کو یادگار بنانے کی کوشش کریں۔ طریقہ یہ ہے کہ پہلے  ''آئی کانٹیکٹ" بناءیں۔ہونٹوں پر مسکراہٹ لائیں۔ تھورا آگے کو جھک کر مصافحہ کے لئے ہاتھ بڑحائیں اورگرم جوشی کے ساتھ ہاتھ ملائیں۔اس طرح سے کی گئی ملاقات مدتوں یاد رہتی ہے۔ اس ہی طرح سے ملاقات کی عادت بنا لیں۔مخاطب کو بھی اپنی اندورونی کیفیت کا اندازہ نہ ہونے دیں۔ لوگوں کے پاس آپ کے غم سننے کا کوئی وقت نہیں۔

تکیہ کلام

اگر آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اور گفتگو کے دوران ایک ہی لفظ یاںجملہ باربار کہنے کی عادت ہے تو فوراسے دور کریں۔ ایسے الفاظ سے مخاطب بوریت کا شکار ہوجاتے ہیں اور آپ مذاق بن کر رہ جاتے ہیں۔

گفتگو کے دوران وقفے

اپنی گفتگو کے دوران چھوٹے چھوٹے وقفے لیں۔ یہ گفتگو کا حسن ہے۔

شائستگی

گفتگو کے دوران ایسی بات نہ کریں جس سے اگلے کی دل آزاری ہو۔ کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ ناگوار بات کہ کربھی پوچھتے ہیں۔" آپ نے میری بات کو مائنڈ تو نہیں کیا؟" آپ کے صرف یہ کہنے سے مخاطب کا دل صاف نہیں ہوگا۔

بات سے بات لکالنے کا فن(Art of Conversational Threading)

 یہ تکنیک اس وقت کام آتی ہی جب رسماً سلام دعا کے بعد ہمارے پاس الفاظ ختم ہوجاتے ہیں۔جب آپ محصوص کریں کہ گفتگو کو مزید آگے بڑھانے کے لئے الفاظ نہیں تو فوراً Art of Conversational Threading کا استعمال کریں۔

مثال

آپ۔ آپ کا تعلق کس شہر سے ہے؟
مخاطب۔ اسلام آباد۔
اب آپ کے ہاتھ بات کو آگے بڑحانے کے لئے ایک سرا آگیا اور وہ ہے "اسلام آباد"۔ آپ اس کے متعلق کوئی سوال داغ دیں۔ مثلاً آپ کہ سکتے ہیں۔
"شاندار۔ اسلام آباد تو بڑا خوبصورت شہر ہے۔میں دو سال پہلے اسلام آباد گیا تھا۔ اس وقت راوال ڈیم میں توسیع ہورہی تھی۔ اب یہ جگہ کیسی لگتی ہے؟"

اب کی بار مخاطب جو بھی جواب دے اس میں سے پھر ایک سرا پکڑ لیں اور نیا سوال داغ دیں۔ مگر ایک بات کا خیال رکھیں کہ Art of Conversational Threading کا ایک خاص حدسے زیادہ استعمال آپ کے لیے نقصان دہ ہے۔

Parroting Technique

بولنے والاطوطا آپ کو کیوں اچھا لگتا ہے؟

اس لئے کہ وہ آپ کی کہی ہوئی بات کو دھراتا ہے۔ اپنی گفتگو کے دوران مخاطب کے کہے ہوئے ایک دو الفاظ کو لازماً دھرائیں۔ اس سے مخاطب خوشی محسوص کرتا ہے۔

مثال۔

آپ۔ ہاں تو جناب۔ موجودہ ملکی صورت حال کے متعلق آپ کے کیا خیالات ہیں؟
مخاطب۔ جی کیاں بتاءوں ۔ مہنگائی نے تو ناک میں دم کردیا ہے؟
 آپ۔ مہنگائی! آپ نے تو میرے منہ کی بات چھین لی۔کیا وقت تھا جب روپیہ اتنا بے قدرا نہ تھا۔

تعریف

مخاظب کی باتوں کی تعریف کریں۔ اس کے لئے آپ ان الفاظ کا سہارا لے سکتے ہیں۔
الف۔ شاندار۔حالات کا اندازہ لگانے میں آپ کا جواب نہیں۔
ب۔ واہ۔ کیا بات کی ہے آپ نے۔
ج۔ آپ کی معلومات انتہائی شاندار ہیں۔
د۔ میں اس بات پر آپ کو داد دئے بغیر نہیں رہ سکتا۔
نوٹ۔ ان الفاظ کا استعمال انتہائی سمجھداری اور موقع محل کی مناسبت سے کرنا ہوگا۔یاد رکھیں ان الفاظ کا بے وجہ استعمال آپ کی شخصیت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

بے علمی اورجہالت گفتگو کے لئے زہر قاتل

گفتگو کے دوران وہی بات کریں جس مے متعلق آپ کے پاس مضبوط دلیل یاں ریفرنس ہو۔ صرف سنی سنائی باتوں کا کبھی بھی حوالہ مت دیں۔
عالم بنیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2