Header Add

آسان طبی نسخے


آسان طبی نسخے

آسان طبی نسخے

تمام بیماریوں سے نجات صرف الحمدللہ سے

جب بھی پانی پئیں سورۃ فاتحہ دم کرکے پئیں۔ بڑی سے بڑی بیماریاں آپ کو چھو نہ سکیں گی۔ بس آپ سورۃ فاتحہ سے جڑ جائیں۔ چاہے بوتل پئیں، چائے پئیں یا کافی۔کچھ بھی پی رہے ہوں سورۃفاتحہ دم کرکے پئیں۔

بواسیراورپرانے زخموں اور ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کے علاج کا لاجواب نسخہ

پچاس گرام گوند کتیرا کو ہم وزن چھلکا ریٹھا (جو ماضی میں کپڑے دھونے میں صرف ہوتا تھا ) کے ساتھ اکٹھے کو ٹ کرچنے کے برابر گو لیا ں بنا لیں۔یہ گولیاں بواسیراورپرانے زخموں اور ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کے علاج کے لئے بہت مجرب ہیں۔ خوراک ایک گو لی صبح و شام پانی کے ہمرا ہ کھا نے سے قبل۔ ان گولیوں سے شوگر کا مرض بھی ختم ہوجاتا ہے۔

کھانسی کا نایاب نسخہ

ایک چھٹانک لہسن کی پھانکوں کو ایک چھٹانک سرسوں کے تیل میں ڈال کر فرائی پین میں گرم کریں یہاں تک کہ لہسن کے جوئے جل کر کوئلہ بن جائیں ۔ جوئے نکال کرصاف تیل علیحدہ کرلیں۔ کھانسی کی صورت کانوں کے پیچھے، ہاتھ کی ہتھیلیو ں پر اور گردن کے چاروں طرف مالش کریں۔کھانسی خواہ کالی ہو یاں خشک ۔ ہر دو امراض میں اللہ پاک جلد شفاء دے گا۔

زندگی بھر معدہ کمزور نہ ہوگا

جس انسان نے یہ نسخہ استعمال کرلیا، زندگی بھر اس کا معدہ کمزور نہ ہوگا۔ نسخہ یہ ہے۔
·         سوسن کے پانچ دانے
·         عود خام ایک گرام
·         مشک آدھا گرام
·         مصطگی رومی ایک گرام
ان تمام ادیات کو پیس لیں اور ایک چٹکی بھر ایک ہفتہ استعمال کریں۔

چاند جیسا لازوال حسن

کوڑتمہ ایک خودروپودا ہے جو کہ جون جولائی کے موسم میں ہوتا ہے۔اس کا پھل پیلے رنگ کاہوتا ہے اور شکل خربوزہ جیسی ہوتی ہے۔ایک عددتازہ کوڑتمہ کا پھل لے لیں اور اس کے اندر ہلدی کی تین گانٹھیں رکھ دیں۔ جہاں سے کاٹ کر ہلدی کی گانٹھیں رکھیں وہاں دوبارہ کاٹی ہوئی جگہ اِسی پھل کے حصے سے جوڑ دیں۔اس پھل کو ایک پلاسٹک کے ڈبے میں اچھی طرح سے بند کرکے انار یاں لیموں کے درخت کی جڑمیں دبا دیں۔ 31 دن بعد نکالیں۔ بیج علیحدہ کرکے ہدی اور پھل کو اچھی طرح سے پیس کر پیسٹ بنا یں۔اس پیسٹ میں چار عدد تبت کریم شامل کرلیں۔روزانہ رات چہرے پر ملیں اور صبح دھولیں۔تمام داغ دھبے دور ہوجائیں گے۔ چہرہ چاند کی طرح روشن ہوجائے گا اور لاجواب حسن ملے گا۔

آنکھوں کے حلقے ختم

کلونجی، اجوائن دیسی، نمک سیاہ ہموزن باریک کرلیں۔ آدھی چمچی کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ پانی سے کھائیں۔

معدے کے تمام امراض کا خاندانی نسخہ

چینی ایک پاؤ‘ میٹھا سوڈا ایک چھٹانک‘ ست پودینہ ایک تولہ۔ سب کو الگ الگ پیس کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ پیٹ درد‘ بھوک کی کمی‘ گرمی سے کمزوری‘ گھبراہٹ میں بہت مفید ہے۔

پیٹ کے ہر مرض کا علاج

سونٹھ، مرچ سیاہ، نوشادر، نمک سیاہ دس دس گرام ہمراہ ۴۰ گرام چینی میں باریک پیس لیں۔ آدھی چمچی کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔

سستی وکھاہلی

اکثر لوگوں کو شکایت ہوتی ہے کہ صبح چاک و چوبند نہیں اُٹھتے۔ اکثریہ خون کی کمی کی نشانی ہوتا ہے۔ایسے لوگوں کو چاہیے کہ ادرک کا استعمال کریں۔ ادرک کے استعمال سے صبح کی سستی و کاہلی آپ کو ہشاش بشاش کردے گی۔

بدہضمی

بد ہضمی کی صورت ایک ایک چمچہ پودینہ کا جوس، شہد اور لیموں کا جوس برابر ملا کر پی لیں۔ بد ہضمی دور ہوجائے گی۔

معدہ کی طاقت کا راز

معدہ کی طاقت کا راز پھول گوبھی کے استعمال میں ہے۔ معدے کو طاقت دینے میں پھول گوبھی کواکثیرکادرجہ حاصل ہے۔ گرم مزاج والوں کے لئے پھول گوبھی کا استعمال بہت مفید ہے۔قبض کے مریض بند گوبھی استعمال کریں۔ قبض کشا ہے اور شوگر میں مفیدہے۔

پیٹ کی خرابی

پیٹ خرابی کی صورت نرم غذااستعمال کریں۔ کھچڑی ، ساگو دانا،چھلکا اسبغول نرم غذؤں کے زمرے میں آتا ہے۔اگر پیٹ خراب ہونے کی صورت دست بھی آتے ہوں تو کیلا استعمال کریں۔ پیٹ خرابی کی صورت کیلا ایک مفید غذاء ہے۔

معدہ کی قوت کاایک سستا نسخہ

سونٹھ، مرچ سیاہ، نوشادر، میٹھا سوڈا۔ تمام اشیاء دس دس گرام ہمراہ سناء مکی چالیس گرام۔ان تمام ادویاء کو باریک پیس لیں۔ آدھی چمچی صبح وشام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔

قبض کشاء اور تھکاوٹ کا توڑ

مرچ سیاہ، مگھاں، سونٹھ ، نوشادر،اور سیاہ نمک سیاہ ہم وزن لے کر باریک پیس لیں۔خوراک ایک گرام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔

کھانا ہضم قبض ختم

·         میٹھا سوڈا 50 گرام
·         نمک سیاہ 20 گرام
·         مرچ سیاہ 10 گرام
تمام ادویاء کو باریک پیس لیں۔ ہر کھانے کے ایک گھنٹہ بعد آدھا گرام ہمراہ پانی استعمال کریں۔

گیس‘ قبض تھکاوٹ

اجوائن دیسی، پودینہ، گندھک آملہ سار، پوست آملہ، نوشادر، میٹھا سوڈا برابر لے کر باریک پیس لیں۔ آدھی چمچی ہمراہ پانی کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد استعمال کریں۔

لکڑی ہضم، پتھر ہضم

سنڈھ، سناء مکی، نمک سیاہ، ہلیلہ سیاہ برابر وزن دس گرام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد استعمال کریں۔

تیزابیت اوربھوک کی کمی

چھوٹی الائچی، سنڈھ، نوشادر، میٹھا سوڈا برابر وزن آدھ گرام ہمراہ پانی سے استعمال کریں۔

ہاضم دار پھکی

مگھاں، ٹاٹری اور مرچ سیاہ تینوں سو سو گرام، سونٹھ، نوشادر اور سفید زیرہ دو دو سو گرام، نمک۱۷۵ گرام، نمک سیاہ ۲۵۰ گرام۔ تمام ادویات کو کھرل کرلیں۔ خوراک ۔چار رتی تا ایک گرام کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعداستعمال کریں۔

بچے کی کمزوری کا علاج

بعض بچے بچپن میں بہت کمزور ہوتے ہیں۔ ان بچوں کے لئے دیسی انڈے کی زردی بہت فائدہ مند ہے۔دیسی انڈے کی زردی میں ہلکا سا شہد ملا بھی ملادیں۔یہ نسخہ صرف موسمِ سرما میں ہی کریں۔ مالٹا یا مسمی کا ایک کپ جوس نکال لیں اور اس کے اندر ایک چھٹانک بکرے کی کلیجی گرینڈ کرکے رکھ لیں۔ دن میں ایک بار پلائیں۔ بچے میں اتنی طاقت آجائے گی کہ وہ کشتی کرنے کے قابل ہوجائے گا۔

دودھ زیادہ کرنے کا ٹوٹکہ

بعدازحمل اکثر ماؤں کا دودھ کم ہوجاتا ہے اور بچے کا پیٹ نہیں بڑھتا۔ یہ عموماً کمزوری یا متوازن خوراک کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ لہذاً سب سے پہلے تو عورت کو اپنی خوراک بہتر کرنا چاہئے۔ اگر اس کے باوجود مسئلہ حل نہ ہو تویہ ٹوٹکہ کریں۔ سرخ تودری اور ستاوردونوں ادویات ایک ایک چھٹانک لے لیں اوردھوپ میں اچھی طرح سے خشک کرلیں ۔خشک ہونے کے بعد ان دونوں ادویات کو پیس کی ایک شیشی میں محفوظ کرلیں۔ایک چھوٹا چمچ ہمراہ ایک کپ نیم گرم دودھ کے ساتھ ہر رات سونے سے قبل لیں ۔ساتھ مکئی کی روٹی کھا لیں۔دودھ بڑھ جائے گا۔دودھ بڑھانے کے لئے پسے ہوئے ا ناریل کی کھیر کھانا بھی بہت مفید ہے۔یہ عمل کم ازکم ایک ہفتہ تک کرنا ہے۔

کینسر سے محفوظ رہنے کا نسخہ

پسا ہوا کالا زیرہ تین گرام ہر روز دن میں تین بار پانی کیساتھ استعمال کریں۔ کبھی کینسر نہ ہوگا۔روزانہ چٹکی بھر ہلدی کھانا بھی کینسر کے خلاف ایک مضبوط ڈھال جیسا ہے۔

دس روز میں فالج ختم

تخم حرمل100 گرام کو پوٹلی میں باندھ کر دو کلو خالص گائے کے دودھ میں پکائیں۔ جبب دودھ آدھا رہ جائے تو اس میں دیسی گھی دس گرام اور شکر پچاس گرام ڈال کر ڈھک دیں۔ یہ نیم گرم دودھ مریض کو پلائیں اورپلانے کے بعد مریض کو موٹے کپڑے دے ڈھک دیں۔ اس سے بہت زیادہ پسینہ آئے گا۔پسینے کو چادر کے اندر ہی خشک ہونے دیں۔ انشاء اللہ ہفتہ دس دن میں فالج بالکل ختم ہوکر کلی صحت ہوگی۔

کھجورسے دمہ کا علاج

ہرروز ۳ سے ۵ کھجور کھائیں نیم گرم پانی کے ساتھ کھائیں۔ا للہ کے فضل و کرم سے بلغم پتلا ہوسانس کی نای صاف ہو جائے گی اور دمہ میں افاقہ ہوگا۔

انجیر سے دمہ کا علاج

انجیر کو دمہ میں اکثیر کا درجہ حاصل ہے۔ دمہ کے مریض تین عدد خشک انجیرکو دودھ جوش دے کر کھائیں۔ اوپر سے گرم دودھ پی لیں۔ یہ عمل دن میں دو بار کرنا ہے۔ اس عمل سے بلغم اور دمہ کے مریضوں کو انشاء اللہ آرام ملے گا۔

ہلدی سے دمہ کا علاج

ہلدی اور سونٹھ ہم وزن لیں اور اس میں تھوڑا سا سا چورن اور شہد شامل کرلیں۔اللہ کے فضل سے دمہ میں افاقہ ہوگا۔

درد گنٹھیا کا لاجواب علاج

جئی سکری بوٹی ، بدکڑی بوٹی، تیزمل بوٹی، واہ سوس بوٹی۔ تمام ایک ایک تولہ لے کر سفوف بنالیں۔ اس سفوف کو ایک پاؤ گائے کے خالص دودھ میں شامل کرکے مٹی کی ہنڈیامیں ڈال کر ڈھکن کسی چیز مٹی وغیرہ سے بند کردیں ۔ اس ہنڈیا کو تقریباً چار یا پانچ اْپلوں کی آگ دیں ۔ ہنڈیا کے چاروں طرف بھی اْپلے رکھ دیں۔ جب آگ ٹھنڈی ہوجائے تو ہنڈیا نکال لیں۔ جو پوڈر سا ڈھکن کے ساتھ لگا ہو اس کو کھرچ کر ایک شیشی میں محفوظ کرلیں۔یہ دوائی مکھن کے ساتھ کھانی ہے۔ جو پانی ہنڈیا کے اندر ہو وہ سرسوں کے تیل میں ملا کر درد والی جگہ پر مالش کریں۔انشاء اللہ بہت جلد افاقہ ہوگا۔

کان درد کا علاج

کان مین درد کی صورت ایک پیاز کوئلو ں دبا دیں۔ جب پیاز پک جائے تواس کا پانی نکالیں اورنیم گرم تین قطرے کان میں ٹپکادیں ۔ کانوں کے اندر درد ختم ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ پیاز کے اندر قدرت نے ایک عجیب تاثیر رکھی ہے۔ یہ جراثیم کش ہے اور ہر قسم کے زہر کے لئے تریاق کا کام بھی دیتا ہے۔

مچھلی کے فوائد

جوڑوں کے دردمیں مچھلی کا استعمال بہت مفید ہے۔

ہلدی بہرتین اینٹی سپٹک

چوٹ کی صورت تین ماشہ ہلدی پسی ہو ئی دودھ میں ڈال کر پئیں۔ بہترین اینٹی سپٹک کا کام دے گی اور اندرونی و بیرونی چوٹ اوردردمیں فوراً افاقہ ہوگا۔ چوٹ کی صورت متاثرہ جگہ پر ہلدی کو تیل میں ملا کر لگائیں۔دورانِ خون تیز ہوجائے گااور سوزش جلدی ختم ہوجائے گی۔

دل کی نالیاں صاف معدہ محفوظ

ایک چھٹانک لہسن کو گرینڈ کرکے اس میں آدھاپاؤ لیمن اورایک پاؤ ادرک کا رس مکس کرلیں۔محلول کو شیشے کی بوتل میں ڈال کر فریج وغیرہ میں محفوظ کرلیں۔ نہار منہ ایک چائے کا چمچ استعمال کریں۔دل کی نالیاں صاف ہوجائیں گی اور بلڈ پریشر کا عارضہ خٹم ہوجائے گا۔

بچے کے دانت جلدی نکالنے کے لئے

اگر بچے کے دانت نہ نکل رہے ہوں تو کھوپرا گری پانی نرم کرکے بچے کے منہ میں دیں۔ کھوپرا گری بازار میں ملنے والےTether سے بہت بہتر ہے۔ کھوپرا گری سے بچہ دل خراب نہیں کرے گا۔ بچہ دانت جلد نکال لے گا۔ ایسی صورت آدھ گلی ہوئی بوٹی بھی دینا مفید ہے۔ بچہ اس بوٹی کو کھینچتا رہے گااوردانت آسانی سے نکل آئیں گے۔

بغلوں سے سخت ناگوار بدبو کا علاج

میٹھا سوڈا جس سے خمیر تیار کیا جاتا ہے ، دن مین تین بار پاؤڈر کی طرح بغلوں میں لگائیں ۔ بہت جلد بغلوں سے ناگوار بدبو کا بدبو خاتمہ ہوجائے گا۔

اگر بچھو کاٹ لے

بچھو کاٹنے کی صورت پھٹکڑی پانی میں حل کرکے مخالف سمت کے کان میں ایک قطرہ ڈالیں۔ درد فوراً ختم ہوجائے گا۔ایک سے زیادہ قطرے ڈالنے سے کوئی اثر نہ ہوگا۔اس لئے سرف ایک ہی قطرہ ڈالیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2