Header Add

اہم جسمانی اعضاء کی صحت و تندرستی - بال


اہم جسمانی اعضاء کی صحت - بال

اہم جسمانی اعضاء کی صحت و تندرستی  

  بال               

بالوں کا انسان کی شخصیت میں اہم کردار ہے۔گھنے اور گہرے بال ہر انسان کی خواہش ہے لیکن ان کی صحت و صفائی کی طرف کبھی کسی نے دھیان نہیں دیا۔ باریک،کمزور، بے جان اورروکھے بال کمزورصحت کی نشانی ہیں۔ایسی اپنی خوراک بہتر کریں اور ورزش کواپنا معمول بنائیں۔ہم بالوں کی طرف صرف اُس وقت دھیان دیتے ہیں جب یہ تیزی سے گرنا شروع ہوئیں۔ بالوں کا گرناایک مروثی عمل ہے لیکن اگر عمر ڈھلنے سے پہلے یہ گرنے لگیں توہمیں فوراً سنجیدگی سے سوچنا پڑے گا۔
اہم جسمانی اعضاء کی صحت و تندرستی   - بال
حفاطتی تدابیر
۱۔            نہانے سے تقریباً آدھ گھنٹہ پہلے سر میں سرسوں کے تیل کی مالش کریں بعد میں نہالیں۔ نہانے کے بعد ہلکا ساتیل بالوں میں لگالیں۔
۲۔           دھوپ کی تمازت بالوں میں موجود قدرتی نمی کو سکھا دیتی ہے۔ چنانچہ گرم موسم میں بالوں کو سخت دھوپ سے بچائیں۔
۳۔           سردیوں میں سر کے اندر خشکی بڑھ جاتی ہے۔ ایسی صورت ہفتہ میں کم از کم تین مرتبہ سر میں سرسوں کے تیل کی باقائدگی سے مالش کریں اور بعد ازاں کسی اچھے شیمپو سے دھولیں۔سرکو لسی سے دھونا بھی سرکی خشکی میں مفید ہے۔
۴۔           روزانہ چندمنٹ سرکے بال کھڑا ہونا بالوں کو مضبوط، لمبا، چمکدار کرتا ہے۔
۵۔           بالوں کو دھول مٹی سے بچاکر رکھیں اور اگرگھر یلو کام کاج کے دوران یا باہر سے واپسی پر بال مٹی سے آلودہ ہوجائیں تو فوراًتازہ پانی سے دھو کر خشک کرلیں۔
۶۔           نہانے کے بعد فوراً بالوں کو خشک کریں۔گیلے بالوں میں جوئیں پڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
ہئیرڈرائیرسے بالوں کو خشک کرنے سے بالوں کی جڑیں کمزور ہوجاتی ہیں۔ بالوں کو خشک کرنے کے لئے دھوپ سب سے بہترین ہے۔
۷۔           بالوں کو ڈائی کرنے کے لئے دیسی مہندی استعمال کریں جو کہ کیمیکل سے پاک ہو۔سستے اورغیرمعیاری ”ہیرڈائی“ بالوں کے لئے سخت نقصان دہ ہیں۔

بالوں کے عام مسائل اور اُنکا آسان علاج

بالوں کے تمام مسائل کیلئے لاجواب آئل

اہم جسمانی اعضاء کی صحت و تندرستی   - بال

پاؤ نیم کے پتے لیں اوران کو کوکونڈی میں ڈال کر اچھی طرح پیسیں کہ نیم کے پتوں کا پیسٹ بن جائے۔ پتوں کو رگڑتے وقت اس میں پانی بالکل نہیں ڈالنا۔ اب ایک لوہے کی کڑاہی لیں اور نیم کے پتوں کی پیسٹ کی تہہ کو بچھا دیں۔ ڈیڑھ پاؤ سرسوں کے تیل کواس تہ کے اوپر ڈال کرکڑاہی کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ جب نیم کی خوشبو آنا شروع ہوجائے تو تیل کو چھان کر شیشے کی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ اس تیل کی رنگت نیم کے پتوں جیسی ہوگی۔روزانہ مالش کریں اور آدھا گھنٹہ بعد بال دھو لیں۔دھونے کے بعد سرسوں کا تیل ہلکا سا بالوں میں لگالیں۔بالوں کے تمام امراض کے لئے یہ ایک جادوئی تیل ہوگا۔

یہ جادواثرتیل ہر قسم کے جلدی امراض حتی کہ کینسر تک کے پھوروں میں بھی مفید ہے۔ اگر جسم پر کوئی پھوڑا پھنسی یاخارش وغیرہ ہے تو اس کے اوپر ملیں اور بعد میں نہالیں ۔ کچھ ہی دنوں کے استعمال سے مکمل افاقہ ہوگا۔

سر کے بالوں کی سیاہی سدا بہار رکھیں

اہم جسمانی اعضاء کی صحت و تندرستی   - بال

ایک بڑے سائز کا کچا انار لیکر اس کا چھری کے ساتھ سر کاٹ لیں پھر اس سوراخ میں ایک تولہ پارہ بھر دیں ( اگر انار چھوٹے سائز کا ہو تو اس میں آدھا تولہ پارہ ڈالیں)۔ اس کے بعد انار کا سر دوبارہ رکھ کے دھاگے کے ساتھ اچھی طرح باندھ دیں اور کسی سائے والی جگہ میں انار کو لٹکا دیں۔ کچھ دن بعد جب انار کو کھولیں گے تو اس کا کشتہ تیار ہوچکا ہوگا۔ کالے تلوں کے تیل میں وہ کشتہ ملا کر سر پر لگائیں۔ ایسا کرنے والے کے بال کالے ہی رہیں گے کبھی سفیدی نہیں آئے گی حتیٰ کہ اگر سفید بالوں پر بھی لگادیں تو ان کے نیچے سے بھی نئے آنیوالے بال سیاہ ہی ہوں گے۔

بالوں کو سیاہ کریں

اہم جسمانی اعضاء کی صحت و تندرستی   - بال

·        تازہ یا خشک اخروٹ کی بیرونی چھال ایک چھٹانک
·        پھٹکڑی سفید 3ماشہ
·        روغن بنولہ دو چھٹانک
·        روغن کدو ایک پاؤ
·        روغن زیتون آدھ پاؤ
مندرجہ بالا اشیاء کو ملا کر ایک برتن میں ڈالیں اورخوب پکائیں۔ جب تمام اشیاء تیل میں جل جائیں تو توروغن کو چھان کر شیشی میں محفوظ کرلیں۔حسبِ منشاء بالوں پر لگائیں ۔ بال قدرتی بالوں کی طرح سیاہ ، ملائم اورچمکدار ہوجائیں گے۔

بال سفید ہونے سے بچائیں

اہم جسمانی اعضاء کی صحت و تندرستی   - بال

بال اگر قبل ازوقت سفید ہوناشروع ہوجائیں تو ہر رات سونے سے پہلے ایک پاؤ دودھ پی لیا کریں۔ دودھ میں چند قطرے روغن بادام اور ایک چمچ چینی ملا لیں۔مسلسل ایسا کرنے سے بال سفید ہونا بند ہوجائیں گے۔ جو نئے بال آئیں گے وہ سیاہ ہونگے۔

لمبے گھنے اور کالے بالوں کا روحانی علاج

اہم جسمانی اعضاء کی صحت و تندرستی   - بال

ہرروزنمازِ فجرکےبعدسورۃ والیل یک بار پڑھ لیا کریں۔ انشاء اللہ للہ بال گھنے ، چکمداراور لمبے ہوجائیں گے۔

گنجے پن کا شافی علاج

اہم جسمانی اعضاء کی صحت و تندرستی   - بال

گنجا پن دور کرنے کے لئے تیس دن تک روزانہ اپنے بال استرے سے منڈائیں اور دووقت صبح و شام زیتون کے تیل کی مالش کریں۔انشاء اللہ گنجا پن دور ہوجائے گا۔

سرکے بال جھڑتے ہوں

ہیرا ہینگ کو کالی مرچ اور سرکہ کے ساتھ پیس کر لگانابال جھڑمیں انتہائی مفیدپایا گیا ہے۔

کمزور اور گرتے بالوں کا علاج

ناریل ، چنبیلی ، سرسوں ، تلوں، تارا میرااورآملہ کا تیل ہم وزن لیں۔ان تمام تیلوں کو ایک شیشی میں ڈالیں اور ہلائیں کہ اچھی طرح سے مکس ہوجائیں۔مسلسل تین ماہ استعمال کریں۔ جن لوگوں کی گنج ہوگئی ہو ان کیلئے بہت مفید عمل ہے۔

کمزور بالوں کا علاج

اہم جسمانی اعضاء کی صحت و تندرستی   - بال

بہت باریک کمزوری اوراعصاب کی کمزوری کی علامت ہیں۔ ایسی صورت ایک پاؤ سرسوں کا تیل لیں۔ اس کے اندر پاؤ بھر چقندر چھلکوں سمیت ملا کر پکائیں۔ جب چقندرکا پانی خشک ہوجائے اور صرف تیل رہ جائے تو شیشے کی بوتل میں ڈال کرمحفوظ کرلیں۔روزانہ رات کو بالوں کو دھو کر یہ تیل لگائیں اورصبح دھو لیں۔ ایک ہفتہ کے استعمال کے بعد آپ واضع فرق محسوس کریں گے۔ بال موٹے، گھنے، چمکدار اور سیاہ ہوجائیں گے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2