Header Add

خوبصوتی اورجلدی مسائل کے آسان اورآزمودہ نسخے


خوبصوتی اورجلدی مسائل کے آسان اورآزمودہ نسخے

  خوبصوتی اورجلدی مسائل کے آسان اورآزمودہ نسخے

چاند جیسا لازوال حسن

کوڑتمہ ایک خودروپودا ہے جو کہ جون جولائی کے موسم میں ہوتا ہے۔اس کا پھل پیلے رنگ کاہوتا ہے اور شکل خربوزہ جیسی ہوتی ہے۔ایک عددتازہ کوڑتمہ کا پھل لے لیں اور اس کے اندر ہلدی کی تین گانٹھیں رکھ دیں۔ جہاں سے کاٹ کر ہلدی کی گانٹھیں رکھیں وہاں دوبارہ کاٹی ہوئی جگہ اِسی پھل کے حصے سے جوڑ دیں۔اس پھل کو ایک پلاسٹک کے ڈبے میں اچھی طرح سے بند کرکے انار یاں لیموں کے درخت کی جڑمیں دبا دیں۔ 31 دن بعد نکالیں۔ بیج علیحدہ کرکے ہدی اور پھل کو اچھی طرح سے پیس کر پیسٹ بنا یں۔اس پیسٹ میں چار عدد تبت کریم شامل کرلیں۔روزانہ رات چہرے پر ملیں اور صبح دھولیں۔تمام داغ دھبے دور ہوجائیں گے۔ چہرہ چاند کی طرح روشن ہوجائے گا اور لاجواب حسن ملے گا۔

آپ کا چہرہ گلاب کی طرح کھلنے لگے گا

چہرہ کو صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔بعد ازاں تازہ دودھ کی ملائی میں ہم وزن بیسن شامل کریں۔ اس آمیزہ میں چند قطرے لیموں کا رس ملا کر ایک مکسچر ہ سابنالیں اور چہرے کا اچھی طرح مساج کریں۔ اس عمل کو آپ نے دو مرتبہ دہرانا ہے۔ تقریباً آدھے گھنٹے تک بیسن اور ملائی کو چہرہ پر لگا رہنے دیں۔بعدازاں منہ دھوکر چہرے پر عرق گلاب لگالیں۔ دو ہفتوں کے استعمال سے ہی آپ واضع فرق محسوس کریں گے۔

کیا آپ چہرے کی شگفتگی واپس لانا چاہتے ہیں؟

شہد اور بیسن ہم وزن لیں۔ دونوں کو خوب اچھی طرح مکس کرکے گاڑھا آمیزہ بنا لیں۔اس کو اپنے چہرہ پر لیپ کی طرح لگائیں اور بیس سے پچیس منٹ تک لگا رہنے دیں۔اس عمل کو ہر دو دن بعد دہرانا ہوگا۔صرف ایک ہفتے کے استعمال سے ہی آپ کے چہرے کی تازگی اور شگفتگی لوٹ آئے گی۔

جلد کوگلاب کی پنکھڑیوں جیسا نرم و ملائم کریں

روزرات کو سوتے وقت اپنے منہ پر، ہاتھوں اور پیروں پرروغنِ زیتون کی مالش کریں۔اگلے دن نیم گرم پانی سے دھولیں۔ جلد گلاب کی پنکھڑیوں کی طرح نرم اور ملائم ہوجائے گی۔

چہرے کا نکھار سدابہاررکھنے کا طریقہ

ٹماٹر کے ٹکڑے کاٹ کر انہیں چہرے پر ملیں۔ یہ آپ کے رنگ کو سدابہار رکھنے میں مدد دیں گے۔

جلد کے داغ دھبے دور کرنا کتنا آسان

لیموں کے چھلکے روزانہ جلد پر ملیں اور ایک گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔ جلد کے داغ دھبوں کو دور کرنے کیلئے اس سے بہتر شاید ہی کوئی طریقہ ہو۔کچھ ہی دن ایسا کرنے سے جلد نکھر جائے گی۔

جلد نرم ، ملا ئم اور خوبصورت  جو آپ چاہتے ہیں

مغز باادم20 گرام را ت کو پانی میں بھگودیں۔صبح اٹھ کر ان کا چھلکا اتار کر سفیدمغز کوپانی میں پیس کر لئی سی بنا ئیں اوراس میں ایک چمچ شہد شامل کریں۔ہا تھوں پیروں اور منہ پر لگائیں۔ ایک گھنٹے بعد نہا لیں۔اس سے آپ کی جلد نرم ، ملا ئم اور خوبصورت ہوجائے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2