Header Add

دنیا کے کامیاب انسانوں کی مشترکہ عادات


دنیا کے کامیاب انسانوں کی مشترکہ عادات

دنیا کے کامیاب انسانوں کی مشترکہ عادات

محنت اورلگن

کامیاب انسان ہمیشہ سخت محنتی ہوگا۔ اپنی منزل پر جلد سے جلد پہنچنے کی خواہش ان لوگوںمیں اتنی شدےد ہوتی ہے کہ وہ گردوپیش سے بے خبر ہو کر اپنے کام میں مگن رہتے ہیں۔ آئن سٹائن کی مثال ہمارے سامنے ہے جو ایک دفعہ انڈا ابالنے لگا۔ اس کے ایک ہاتھ میں انڈا اور دوسرے میں گھڑی پکڑی ہوئی تھی۔ آئن سٹائن کا ذہن اپنے تجربات میں اس حد تک فوکس تھا کہ اس نے گھڑی پانی میں ڈال لی اور انڈا ہاتھ میں پکڑ لیا۔

ہمت

کامیاب انسان ہمیشہ باہمت ہوتے ہیں۔ یہ لوگ وہ کام آسانی سے کرجاتے ہیں جسے دوسرے لوگ ناممکن سمجھتے ہیں۔یہ لوگ بھول جاتے ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے۔ اپنی منزل کو حاصل کرنے کے لئے شبانہ روز مصروف رہتے ہیں۔ تاریخ میں آپ کو بیشمار ایسی مثالیں مل جائیں گی۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان حاصل کرنے کی جدوجہد شروع کی تو ہندو اسے "دیوانے کاخواب" کہتے تھے۔سرتھامس ایڈیسن کو ''بلب" بنانے میں ۹۹۹۹ دفعہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

مقصد

کامیاب انسان ایک مقصد کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔ مقصد کے ساتھ وابستگی ان کو ان تھک جدوجہد کی طرف مائل کرتی ہے۔ اس سے ان کو اندرونی طاقت ملتی ہے جس سے وہ مقصد میں آنے والی ہررکاوٹ کا آسانی سے مقابلہ کر لیتے ہیں۔قائدِاعظم برِصغیر کے ایک عظیم لیڈر ہیں۔پیشے کے اعتبار سے وہ ا انتہائی کامےاب وکیل تھے۔لیکن اُنہوں نے اپنی زندگی کا مقصدبنا لےا کہ وہ مسلمانوں کے ایک علیحدہ ملک کے جدوجہد کریں گے۔ اسی مقصد نے ان کو زندہ وجاوید کردیا۔

 تجربے میں یہ بات آئی ہے کہ جن لوگوں کا زندگی میں کوئی مقصد نہیں ہوتا وہ جلد مرجاتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسے لوگ جلد مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں اور ایک مایوس انسان موت کا آسانی سے شکار بن جاتا ہے۔

علم

جن لوگوں نے دنیا میں بے مثال کامیابی حاصل کی ہے وہ ہمیشہ علم پےاسے رہے ہیں۔ہرروزکچھ نیا سیکھنا ان کی فطرت ہوتی ہے۔بل گیٹس دنیا کا کامیاب ترین انسان ہے۔ اس کی اپنی لائبریری ہے جس کو خود ترتیب دینا ہے۔ سن 2016 میں دی نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے انکشاف کیا کہ ہو ہرسال 50 کے قریب کتابیں نئی کتابیں بڑھتا ہے۔

دیادلی اورفیاضی

دنیا کے کامیاب انسان انتہائی دریا دل اور فیاض ہوتے ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ عموعاً غریب اورعام گھروں سے ہوتے ہیں لہزاانسانیت کے درد کو سمجھتے ہیں اورجیسے ہی یہ دولت مند ہوتے ہیں اپنی دولت انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے وقف کردیتے ہیں۔

 چک فینی امریکہ کا اےک بہت بڑا بزنس مین ہے جس نے اپنے کیئرکاآغاز امریکی ائرفورس میں ایک ریڈیو آپریٹر کی حیثیت سے کیا تھا۔ بعد ازاں اس نے ڈیوٹی فری شاپنگ کوکاروبار کی بنےاد رکھی۔ اس نے اپنی ساری دولت اپنے ٹرسٹ The Atlantic Philanthropies کے نام کردی ہے جس کی مالیت 7.5 بلین ڈالر بنتی ہے۔ دنیا کا یہ امےر ترین آدمی کرائے کے گھر میں رہتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈبلیو. بیرن ہلٹن جو کہ ہلٹن ہوٹل چین کا مالک ہے اس نے $ 1.3 بلین خیرات کردئے ہیں۔گورڈن مشہورِزمانہ کمپیوٹر کے مدربورڈ اور پروسیسر وغیرہ بنانے کی کمپنی ”انٹل“ کا مالک ہے۔ اس نے .3 5.37 بلین اپنے ٹرسٹ کے نام کردئے ہیں۔

پُرامید

دنیا کے کامیاب انسان ہمیشہ پرُامید رہتے ہیں اورکبھی مایوس نہیں ہوتے۔

ہیری پوٹر برطانوی مصنف جے کے رولنگ کے لکھے ہوئے ناولوں کی ایک سیرز ہے ۔اس کے پہلے مسودے کو کو پبلشروں نے 12 بار مسترد کردیا تھا۔جب اس ناول کی پانچویں سیرز چھپی تو امریکہ میں ریلیز ہونے کے صرف 24 گھنٹوں میںاس کی 11 ملین کاپیاں فروخت ہوگئیں۔ فروری 2018 تک ، ہیری پوٹر کی 500 ملین سے زیادہ کاپیاں دنیا بھر میں فروخت ہوئیں۔ یہ تاریخ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ہے۔ اس ناول کا ترجمہ اسیyی زبانوں میں ہوچکا ہے۔اس کی فروخت سے مصنفہ کو دوارب ڈالر کے قریب رائلٹی دی گئی۔

امیتابھ بچن برصغیر کے لیجنڈری اداکار ہیں۔ انہیں اپنی بھاری ٓواز کی وجہ سے آل انڈیا ریڈیو نے نیوزکاسٹر کی ملازمت کے لئے مسترد کردیا تھا۔
عبد الکلام ہندوستان کے پہلے مسلمان صدر تھے۔ پائلٹ کے عہدے کے لئے ایک انٹرویو میں اسے مسترد کردیا گیا تھا۔

غربت

تہیذیب کے طاق پر ہمیشہ مفلسی کے چراغ جلتے ہیں۔دنیا کے کامیاب لوگوں میں اےک قدرمشترک ہے کہ ان کی اکثریت ہمیشہ غریب خاندانوں میں پیداہوئی۔

اسٹیو جابس(Steve Jobs) ایپل کا بانی کا والد اس کے بچپن میں ہی فوت ہوگیا تھا۔ وہ اس قدر غریب تھا کہ اپنے ایک دوست کے گھر میں رہتا اور ننگے فرش پر سوکر وقت گزارتا۔کھانے کے اخراجات پورے کرنے کے لئے کوک کی خالی بولتلیںاکھٹی کرکے بیچتا۔اسٹیو جابس اپنی بھوک مٹانے کے لئے ہراتوارکو ایک مقامی گرجا میں جاتاتھا۔

لیونل میسی(Lionel Messy) کا شماردنیا کے بہترین فٹ بال کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔وہ ارجنٹائن کی قومی ٹیم کا ایک اسٹارپلیئر ہے۔ لیونل میسی $ 400 ملین کا مالک ہے۔لیونل میسی کو امریکن میگزین Forbes نے 2018 میں دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا ایتھلیٹ قرار دیا تھا۔اپنے ابتدائی دنوں میں لیونل میسی  ایک مقامی ریستوراں میں ویٹر کاکام کرتا تھا جہاں وہ ہوٹل میں آنے والے لوگوں کو چائے پیش کرتا تھا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2