Header Add

لاشعور کی لازوال قوت

لاشعور کی لازوال قوت

لاشعورکے راز جن سے صرف اولیاء اللہ اورسادھو سنت ہی واقف ہیں

لاشعورکی پوشیدہ طاقتیں جن سے لوگوں نے دنیا  پرحکومت کی

لاشعور کی لازوال قوت

ہمارے دماغ کے دوحصے ہیں ایک شعوراورایک لاشعور۔شعورمیں عقل اور تجربہ ہوتا ہے اورلاشعورمیں سارے آفاقی علوم ۔یہ بات ہر کسی کے علم میں نہیںکہ انسان کے لاشعور میں وہ سارے ایک مدفن خزانے کی طرح محفوظ ہیں جو اللہ برزگ وبرتر نے انسان کی فلاح کے لئے اس دنیا میں اتارے ہیں۔
 شعورسوچتا ہے۔ کوئی پلان بناتا ہے۔اسکو عملی جامہ بہنانے کے لئے دماغ کو ہدایت کرتا ہے۔ دماغ کام کی نوعیت کے مطابق متعلقہ حصوں کو حرکت میں لاتا ہے اور کام تکمیل کی منزل حاصل کرلیتا ہے۔

 لاشعورکے کام کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اس سے لوگوں کی اکثریت نابلد ہے۔لاشعورآفاقی اورآسمانی قوتوں اوردماغ کے دوران ایک رابطہ کارکاعمل انجام دیتا ہے۔ اس کائنات میں اٹھارہ ہزار عالم ہیں۔ جن مےں سے ایک عالمِ وجود یعنی ہماری دُنیا اورایک عالمِ عدم ہے۔

جب انسان کوئی بھی خواہش کرتا ہے تو اس کا لاشعور عالم عدم سے رابطہ کرتا ہے اورخواہش کے متعلق آگاہ کرتا ہے۔ خواہش کو پورا کرنے کے لئے اللہ اسباب پیدا فرماتا ہے۔ جب عدم میں آپ کی خواہش کے اسباب پیدا ہوجاتے ہیں تو وہ چیز عالم وجود یعنی ہماری دنیا میں وجود کی شکل اختیارکرلیتی ہے۔ لاشعور جس قدرطاقت ورہوگااتنی جلدعالمِ عدم میں اسباب پیداکروالیتا ہے۔

دنیا کے تمام شعورایک آفاقی سپر کمپیوٹر سے منسلک ہیں۔ وہاں سے تمام ہدایات موصول ہوتی ہیں جوانسان کے مقدر سے متعلقہ ہیں۔انسان سے اس کا لاشعور وہی کام کرواتا ہے جو کہ اس نے اپنے بارے میں سوجا ہوتا ہے ےاکہ اللہ کی طرف سے اس کے مقدرمیں لکھ دیا گےا ہو۔اللہ تعالیٰ نے کائنات کا سارا علم ہمارے شعور میں رکھ دیا ہے۔ یہ شعور ہمارے ضمیرکے ساتھ جڑاہوا ہے۔اگرآپ کو کسی بھی مسئلہ میں راہنمائی درکار ہے تو اپنے ضمیر سے رجوع کریں۔ ےان تو آپ کے دل پر سارے حقائق منکشف ہوجائیں گے یاں آپ کا لاشعوراس شے کوعدم سے وجودمیں آنے پرمجبور کردے گاجس کے بارے میںآپ غوروفکرکررہے ہوتے ہیں۔پنسلین کی دریافت اس نقطہ کی ایک دلیل ہے۔

یہ تو تھا ایک روحانی نقطہ۔آب آئیں سائنسی ریسرچ کی طرف۔

نیوروسائنٹسٹ کے ماہرین کے مطابق شعورجوبھی منصوبہ بناتا ہے، لاشعوراس پلان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے عملی اقدامات کرتا ہے۔لاشعوردماغ کو مسلسل ایسے سگنل بھیجتا رہے گا کہ شعوراس مقصد کوپانے کے لئے کچھ نہ کچھ کرتا رہے گا۔

جدید دورکی Visualization Technique کی ٹکنیک شعوراورلاشعور

کے اندرچھپے ہوئے انہی اسرار کی منہ بولتی تصویرہے۔وزیولائزیشن کی ٹکنیک کولوگ صدیوں سے اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے آ رہے ہیں۔
مہابھارت کامشہورکردارماماشکونی چوسرکی گوٹیوں پراپنے تصورسے جادوکردیتا۔ اس کی جوخواہش ہوتی وہی نمبرآتا۔ اس کے ہاتھوں پانڈوں نے پہلے اپنی سلطنت، پھراپنی بےوی دروپدی کو جوئے میں ہرادیا۔

راسپوٹین Rasputin کاکرداررشئین ہسٹری میں افسانائی اہمیت کاحامل ہے۔ وہ اپنے تصورکی طاقت سے بیمارلوگوں کو شفاےاب کردیتا تھا۔لوگوں کا خیال تھا کہ وہ ایک پیغمبرہے جس کے پاس لوگوں کو تندرست کرنے کی آفاقی طاقتیں حاصل ہیں۔

عصرِ حاضر میں بھی دنیا کے چوٹی کے ایتھلیٹ ، کھلاڑی ، اداکاراوردیگرشعبہ ہائے زندگی کے افراد نے اس کو اپنی کامیابی کے لئے استعمال کیا ہے۔جن میں سے چندایک یہ ہیں۔

جم کیری

جم کیری امریکہ کا نامور مووی اسٹارہے۔ 1991ءکی ابتداءتک وہ ایک معمولی انسان تھا۔ اسے کوئی جانتا تک نہ تھا۔وہ ہرروزگھرسے نکلتااورکام ڈھونڈنے کے لئے ماراماراپھرتا۔ ہالی وڈ کاکوئی پروڈیوسراس کو گھاس ڈالنے کو تیار نہ تھا۔اس نے اپنے آپ کو ماٹی ویٹ کرنے کے لئے10 ملین ڈالر کا ایک چیک لکھا۔ چیک پر1994ءکی تاریخ ڈالی اور اپنے بٹوے میں رکھ لیا۔ وہ ہرروز چیک نکالتا، اسے دیکھتا اوردوبارہ بٹوے میں رکھ لیتا۔ ٹھیک1994 ء میں اس کو ایک فلم ’ڈمب ابنڈڈمبر“(Dumb and Dumber)ملی۔ اس فلم کا جو اسے معاوضہ ملا وہ جان کرآپ کو حیرت ہوگی۔ فلم میں کام کرنےبکے لئے اسے دس ملین ڈالر دئے گئے۔

کیری والش اور مسٹی مے ٹرینور۔

کیری والش اور مسٹی مے ٹرینور تاریخ میں والی وال کی سب سے کایاب جوڑی ہے۔دونوں کا کہنا ہے کہ زندگی میں کامیابی کے لئے ان دونوں نے ہمیشہ مراقبہ، ارتکازِ توجہ اوریوگا سے مدد لی ہے۔وہ تصور میں دیکھا کرتی تھیں کہ ان کے سرہانے کے نیچے تین اولمپک طلائی تمغے رکھے ہوئے ہیں۔
کیری والش نے"یوایس اے ٹوڈے" کو ایک انٹرویو دیا جس میں اس نے انکشاف کیا کہ ان کی جتنی بھی کامیابیاں ہیں، ان سب کو انہوں نے پہلے تصور میںVisualize کیا ہے۔

آرنلڈ شوارزینگر

آرنلڈ شوارزینگراداکاری اور سیاست کا بہت معتبر نام ہے۔ وہ اپنے بدن کے نشیب وفراز کی وجہ سے باڈی بلڈر لوگوں کےلئے ایک ہیرو کے طورپر جانا جاتا ہے۔کہنے کو تو وہ ایک اداکار اورسیاست دان ہے لیکن اس کی باڈی بلڈنگ کی تصاویرآپ کو جم میں اکثر نظرآئیں گی۔اس نے اپنے باڈی بلڈنگ کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ویزلائزیشن کی مدد لی تھی۔ آرنلڈ شوارزینگر کا کہنا ہے۔
"میں تصورکرتا تھا کہ میرے پاس ریگ پارک جیسا جسم ہو۔ میرے ذہن میں ہر وقت اس کی تصویر ہوتی۔میں نے جتنا زیادہ اس امیج پر توجہ مرکوز کی اورورزش کی ، میرا جسم ریگ پارک جیسا بنتا گیا"۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2