Header Add

جلدی بیماریاں


جلدی بیماریاں


انسان کے جسم کا سب سے اہم حصہ اس کی جلد ہے جو کہ وزن کے حساب سے جسم کا ۱۶ حصہ بنتا ہے۔جلد جسم کا لباس ہے جو ہمارے اعضاء کو ڈھانپ کر رکھتی ہے۔ اس کے دیگر افعال میں جسم کو بیرونی اثرات مثلاً دھوپ، گرمی و سردی سے بچانا، جسم کو جراثیموں سے بچا کے رکھنا اور بیرونی چوٹ وغیرہ کی صورت جسم کی حفاظت کرنا وغیرہ شامل ہے۔انسانی جلد جہاں ہمارے جسم کی حفاظت کرتی ہے وہاں اسے بحی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر انسان اس کی حٖاظت سے چشم پوشی کرے تو وہ کئی ایک بیماریوں میں مبتلاء ہوجاتا ہے۔ان میں خارش، چنبل، پھوڑے پھنسیاں، خشکی اورہاتھوں پیروں کی ایڑیاں وغیرہ کا پھٹ جانا شامل ہے۔

اگر آپ مناسب ورزش کو اپنے معمولات میں شامل کرلیں توآپ جلدی امراض سے بچ سکتے ہیں۔ موسم سرما  کےدوران ورزش سخت سر دی ، کھلے میدان یا ں تیز ہوا میں نہیں کرنا چاہئے۔سخت سردی کے دوران بند او رگرم کمرے میں ورزش کرنا جلد میں نرمی اور خوبصورتی پیداکرتا ہے۔اگرآپ دلکش نرم اورخوبصورت جلد کی خواہش رکھتے ہیں تو رات کو سونے سے پہلے اپنے چہرہ اور ہاتھ پیروں پر سا دہ ویز لین ، لوشن یااچھی سی کولڈ کریم لازماً استعمال کریں۔جلد کی حفاظت کے لئے روغن بادام، روغن زیتون، روغن گل اور گلیسرین وغیرہ کی افادیت پرتمام حکماء متفق ہیں۔ ہروہ لوشن یاموئسچرائزرجس میں مصنوعی اجزاء یاکیمیکلزکااستعمال کیا گیا ہو، ماہرین طب اس کے استعمال کو سختی سے منع کرتے ہیں۔

جلدی خشکی

جلدی خشکی عام طور پر جسم میں روغنیات کی کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔ اگر خوراک میں دودھ، دہی اورمکھن کا استعمال بڑھا دیں گے توجلدی خشکی کا خود ہی خاتمہ ہوجاتا ہے اور کسی لوشن یا کریم کی ضرورت نہیں رہتی۔ جلدی خشکی عام طور پر موسمِ سرما میں ہوتی ہے۔جلدی خشکی کی دوسری بڑی وجہ جلد کا سکڑ جانا ہے۔ موسمِ سرما میں عام طورپر انسانی جلد سکڑجاتی ہے۔ پسینہ آنے کا عمل سست پڑجاتا ہے جس سے جلد خشک ہونا شروع ہوجاتی ہے ۔

جلدی خشکی

مو سموں کے تغیر اور تبدل کے جاندار اشیا ء پر منفی و مثبت اثرات کا مر تب ہو نا ایک فطری عمل ہے۔ مو سم سر ما انسانی جلد پر جو اثرات مر تب کر تاہے جن میں جلدی خشکی بھی اہم ہے۔

 جلدی خشکی کے اسباب

قدرتی طور پر انسانی جلد کے اندر چکنائی اور تیزابیت ایک خاص مقدار میں پیدا ہو کر خا رج ہو تی رہتی ہے جو کہ جلد کی قدرتی حفاظت اور خوبصورتی کا با عث بنتا ہے۔ مو سم سرما میں خشک اور سرد ہوا کی وجہ سے جلد کے مسامات سکڑ جا تے ہیں۔ جس کے با عث جلد کے اندر چکنا ئی اور تیزابیت کے اخرا ج کا عمل سست ہو جاتا ہے اور جلد کی بیرونی پر ت خشک ہوجاتی ہے۔ اس سے کئی اقسام کے جلدی امراض مثلاً دھدر ، چنبل ، الرجی وغیرہ کے نمو دار ہونے کا خد شہ ہو تاہے۔

موسم سرما میں سر د ہواؤں سے سارے جسم پر جلدی خشکی کا حملہ ہوتاہے۔ مگر خاص طور پر جسم کے وہ اعضاء جو ڈھانپے ہوئے نہیں ہو تے بآسانی سردی کی زد میں آجا تے ہیں۔ مثلاً چہرہ ، ہا تھ ، پاؤں وغیرہ زیا دہ متا ثر ہو تے ہیں۔

جلدی خشکی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

 مو سم سر ما میں جلد کو خشکی سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ باہر کھلی ہو امیں نکلتے وقت گرم لبا س استعمال کیا جائے۔ نیز سر ، ہا تھ اور پاؤں کو اچھی طر ح گرم ملبو سات سے ڈھا نپنے سے سردی کے مضر اثرات سے بچا جا سکتا ہے۔ عمومی طور پر سائیکل ، موٹر سائیکل ، رکشہ وغیرہ پر سفر کرنیوالے دوست احباب جہاں تیز رفتا ری کا مظاہر ہ کر تے ہیں وہاں موسم سرما میں جسم کو سردی سے بچانے کے لیے گرم ملبو سات کا اچھی طر ح استعمال نہیں کر تے جس سے جلدی خشکی ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔لہذا ایسی صور ت میں گرم لباس مثلاً گرم ٹو پی ، گرم چا در ، دستانے، جرا بیں وغیرہ استعمال کرکے سر دی کے مضر اثرات سے بچا جا سکتا ہے۔

موسم سرما میں ہلکی پھلکی ورزش جلدی امراض سے بچا ؤ میں معاون ثابت ہو تی ہے۔ لیکن ورزش سخت سر دی میں اور کھلے صحن یا تیز ہوا میں نہیں کر نی چاہیے۔ بند او رگرم کمرے میں ورزش کرنے سے جلد میں نرمی اور خوبصورتی پیدا ہو تی ہے۔ خوبصورت ، نرم اور صحت مند جلد کے لیے ضروری ہے کہ رات کو سونے سے پہلے چہرہ، ہاتھ ، پاؤں پر سا دہ ویز لین یا کو لڈ کریم یا لو شن وغیرہ استعمال کیا جائے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2