Header Add

صحت وتندرستی میں پھلوں اورسبزیوں کی اہمیت


صحت وتندرستی میں پھلوں اورسبزیوں کی اہمیت

صحت وتندرستی میں پھلوں اورسبزیوں کی اہمیت


جامع کبیر میں ابوامامہ سے روایت ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے دسترخوان کو سبز چیزوں سے زینت دیا کرو۔
سبزچیزوں میں کدو، کھیرے، کریلا، پودینہ، ترہ، ساگ اور سرکہ شامل وغیرہ ہیں۔
پھل اور سبزیاں ہمیں ہزاروں بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔ یہ جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہیں۔ جسم کے اندر موجود فاسد رطوبات کو خارج کرتی ہیں۔صاف خون پیدا کرتی ہیں اور جسم کو طاقت دیتی ہیں۔ جسم کی خوبصورتی اور رنگ کو نکھارنے میں ان کو قلیدی مقام حاصل ہے۔

انجیرکے فوائد

انجیر حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا پسندیدہ پھل تھا۔ اس پھل کا ذکر قرآنِ پاک میں بھی آیا ہے۔ انجیر کے متعلق حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ انجیر جنت کے پھلوں میں سے ہے۔ اس کے کھانے سے انسان دردِ قولنج اورپیٹ کے امراض سے محفوظ رہتا ہے۔انجیر معدہ کو صاف کرتا ہے، منہ کی بدبو دور کرتا ہے، بال بڑھاتا ہے، جریان کو دور روکتا ہے، قبض کشاء ہے، جسم میں نکھارپیدا کرتا ہے اورپٹھوں کو سڈول ا رو خوبصورت بناتا ہے۔
انجیر کو دمہ میں اکثیر کا درجہ حاصل ہے۔ دمہ کے مریض تین عدد خشک انجیرکو دودھ جوش دے کر کھائیں۔ اوپر سے گرم دودھ پی لیں۔ یہ عمل دن میں دو بار کرنا ہے۔ اس عمل سے بلغم اور دمہ کے مریضوں کو انشاء اللہ آرام ملے گا۔

زیتون کے فوائد

کتاب الطب میں لکھا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت کرم اللہ وجہ سے فرمایا!
’’اے علی!زیتون کھایا کرو اور اس کے تیل سے بدن پر مالش کیا کرو۔ جس نے ایسا کیا اس کے پاس چالیس روز شیطان نہیں آتا ہے۔‘‘
(حوالہ کتاب الطب از ابونعیم)

سرکہ کے فوائد

ابوداؤ میں ام معبد سے روایت ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سرکہ بہترین سالن ہے۔ اے اللہ سرکہ میں برکت عطا فرما۔

شلغم کے فوائد

شوگر کے مریض شلغم استعمال کریں۔جسم کو طاقت دینے کے علاوہ یہ قبض کشا بھی ہے۔ جن لوگوں میں کیلشیم کی کمی ہو ، ہڈیوں دانتوں اور پٹھوں میں کمزوری ہو، اُنہیں شلغم کا استعمال زیادہ کرنا چاہئے۔خصوصاً حمل والی خواتین جن کو کیلشےئم کی بہت ضرورت ہوتی ہے، ان کو اپنی خوراک میں شلغم کا استعمال لازماً کرنا چاہئے۔

گاجر کے بے پناہ فائدے

اگر آپ سرخ و سفید رنگت چاہتے ہیں تو گاجر کھائیں۔ اس کا جوس صا ف خون پیدا کرتا ہے۔نظر کو طاقت دیتا ہے۔ بادی و بلغمی بیماریوں، خرابی خون ،دل کی دھڑکن اور یرقان کے امراض میں قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔اعضائے رئیسہ کو طاقت دیتی ہے اور اعصاب کے لئے بہت مفید ہے۔ قدرت نے گاجر کے جوس میں بے پناہ فوائد رکھے ہیں۔ گاجر کے جوس کا روزانہ استعمال دمہ میں حیرت انگیز نتائج دیتا ہے۔

پیاز کے فائدے

دمے کی بیماری میں پیاز کا استعمال بہت مفید ہے۔اس مرض میں پیاز کا استعمال بہت زیادہ کریں اور جتنا ممکن ہو اتنا زیادہ پیاز اپنی خوراک میں شامل کریں۔پیاز کھانے سے نظام تنفس کی نالیوں کی تنگی دور ہوجاتی ہے۔  

میتھی کے فوائد

میتھی نظام تنفس کے امراض دمہ، امراض دل، زکام اور کئی بیماریوں کیلئے شفاء ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا!
’’اگر میری امت کو میتھی کے فوائد کا علم ہو تو اسے سونے کے عوض خریدنے سے بھی دریغ نہ کرے۔‘‘

لہسن کے فوائد

حضرت علی کرم اللہ وجہ سے مروی ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا!
’’لہسن کھاؤ اور اس سے علاج کرو کیونکہ اس میں ستر بیماریوں کی شفاء ہے۔‘‘
ایک دوسری روایت میں حضرت علی کرم اللہ وجہ ہی سے روایت ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا!
’’ اگر میرے پاس فرشتے نہ آتے تو میں ازماً لہسن کھایا کرتا ۔‘‘
(حوالہ الخطیب)

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2